مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 470
۴۶۹ میں ہے۔کہ نہ اس سے پہلے کبھی تھا۔نہ آئندہ ہو گا۔اور مجھے ایک خاص دعا مانگنے کی اجازت ہوئی تھی۔وہ میں اپنی قوم کے بر خلاف مانگ چکا ہوں اور تنفسی نفسی نفسی کہیں گے پھر لوگ کہیں گے چلوا براہیم کے پاس چلو۔جب ان کے پاس آئیں گے تو کہیں گے کہ آپ اللہ کے نبی اور قلیل ہیں۔مہربانی کی کے ہماری شفاعت قدا کے سامنے کریں۔دیکھئے ہم کسی مصیبت میں ہیں۔وہ بھی فرمائیں گے کہ میرا رب آج نہایت حلال میں ہے۔میں نے تین غلطیاں کی ہیں اس لئے خدا کے سامنے کس منہ سے جاؤں۔اور نفسی نفسی کہیں گے اور فرمائیں گے کہ تم لوگ موسیٰ کے پاس جاؤ۔پھر وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور کہیں گے کہ اے موسیٰ آپ اللہ کے رسول ہیں اور کلیم اللہ ہیں۔آپ ہماری سفارش خدا کے حضور کریں۔وہ بھی کہیں گے کہ آج میرا رب نہایت جلال میں ہے۔اور میں نے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔اور اس قتل کا مجھے حکم نہ تھا۔پھر وہ بھی نفسی نفسی کہیں گے اور فرمائیں گے کہ تم عیسی کے پاس جاؤ۔لوگ حضرت عیسی علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور کہیں گے۔آپ اللہ کے رسول اور اس کا کالمہ اور روح ہیں۔آپ نے بچپن میں عقل کی باتیں کیں۔آپ ہی خدا را ہماری سفارش فرمائیے۔حضرت میٹی کہیں گے۔کہ آج میرا پروردگار نہایت جلال میں ہے کبھی اس سے پہلے وہ ایسے جلال میں نہ تھا۔نہ آئندہ ہو گا۔میں اس کام کے لائق نہیں۔تم سب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وتم کے پاس جاؤ۔اس پر سب لوگ میرے پاس آئیں گے۔اور کہیں گے۔کہ اسے محمد آپ خدا کے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی سب اگلی پچھلی بشری کمزوریاں تک معاف کر دی تھیں۔آپ اللہ سے ہماری شفاعت کیجئے۔دیکھئے ہم کس مصیبت میں ہیں۔اس وقت میں عرش کے نیچے جا کر سجدہ کروں گا۔اور اللہ تعالیٰ خود مجھے حمد و ثنا کرنے کا طریقہ الہام کرے گا۔وہ ایسا طریقہ ہو گا کہ پہلے کسی کو معلوم نہ تھا۔پھر جب میں اسی طرح خدا کی تعریف کروں گا۔تو مجھے حکم ہوگا۔اسے محمد اٹھے ! اور مالگ کیا مانگتا ہے۔شفاعت کر ہم تیری شفاعت قبول کریں گے۔اس پر میں سجدہ سے سر اٹھاؤں گا۔اور کہوں گا۔کہ اے رب میری