مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 469 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 469

۴۶۸ مسجد میں دکھانے لگے۔آپ نے ملاحظہ فرمایا۔اور اپنے دروازہ پر جومسجد میں کھلتا تھا۔اس طرح کھڑے ہو گئے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بھی اندر سے کرتب دیکھ لیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر سے حضرت عائشہؓ کا پردہ کر رکھا تھا۔(الفصل ۲۳ اکتوبر ۱۹۲۸ء) شفاعت حضرت ابو ہریرہ صحابی بیان کرتے ہیں۔کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ پکا ہوا گوشت آیا۔آپ نے اس میں سے دست کا ایک ٹکڑا اٹھایا اور کھانے لگے۔دوست کا گوشت آپ کو پسند تھا۔آپؐ کھاتے میں فرمانے لگے۔کہ میں قیامت کے دن سب کا سردار ہوں گا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ قیامت کے دن اگلے پچھلے آدمی سب ایک میدان میں جمع ہوں گے۔اور ہر ایک آدمی پکارنے والے کی آواز اس میدان میں سن سکے گا۔اور ہر طرف دیکھ سکے گا۔سورج اس دن بہت قریب ہو جائے گا۔اور لوگوں کو بے حد تکلیف ہوگی۔اس وقت وہ کہیں گے کہ یا رو اس مصیبت میں کوئی شفاعت کرنے والا تلاش کرد بعض ان میں سے کہیں گے کہ چلو آدم علیہ السلام کے پاس۔سب ان کے پاس آئیں گے اور کہیں گے کہ آپ سب آدمیوں کے باپ ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے ہاتھ سے بنایا۔اور اپنی روح آپ کے اندر پھونکی اور فرشتوں سے آپ کو سجدہ کرایا۔آپ ہماری شفاعت کیجئے۔دیکھئے تو ہم کسی مصیبت میں ہیں۔آدم علیہ السلام کہیں گے آج میرا رب ایسے حلال میں ہے کہ نہ ایسا کبھی ہوا تھا نہ ہوگا مجھے اس نے ایک درخت کا پھل کھانے سے منع کیا تھا۔مگر افسوس کہ میں نے اسے کھا لیا۔میں خود آج شرمندہ ہوں اور مجھے اپنی تفکر ہے نفسی نفسی تقسی۔پھر لوگ کہیں گے چلو توروح علیہ السلام کے پاس چلو۔ان سے سب جا کہ کہیں گے۔کہ آپ زمین پر سب سے پہلے رسول ہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے آپ کا نام شکر گزار بندہ رکھا۔آپ اللہ کے پاس ہماری شفاعت کریں۔دیکھے ہم کس مصیبت میں گرفتار ہیں۔وہ بھی جواب دیں گے کہ آج میرا ریب اتنے جلال -