مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 449
۴۴۸ اربعین از کلام حضرت سید المرسلین صلی ال ای هستم علیه آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص میری امت کو دین سمجھانے کے لئے چالیس حدیثیں یاد کر لے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے فقہا میں اُٹھائے گا۔اور میں اس کی شفاعت کروں گا اور اس کے حق میں گواہی دوں گا۔" اس کلام مقدس پر عمل کر کے میں نے بھی ایک مجموعہ چالیس احادیث کا اس طرح سے انتخاب کیا ہے کہ اس کا حفظ کرنا اور مجھنا عوام الناس بلکہ عورتوں اورکم تعلیم یافتہ بچوں کے لئے بھی آسان ہو۔یعنی اکثر احادیث صرف دو لفظی ہیں۔اور جو بہ لفظی بھی ہیں۔ان میں ایک لفظ ایسا موجود ہے جسے ہر ایک اردو دان آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس چہل حدیث کو قبول فرمائے اور لوگوں کے لئے نافع بنائے - الدِّينُ النَّصِيحَةُ دین کا خلاصہ خیر خواہی ہے خواہ وہ مخلوق کی خیر خواہی ہو، خواہ رسول کی خیر خواہی ہو۔خواہ خدا کی خیر خواہی لعینی جو سلسلہ خدا نے قائم کیا ہے۔اس کی ترقی میں کوشاں رہنا۔اور تبلیغ میں رسول کی ہر طرح کی امداد کرنا اور مخلوقات پر شفقت کرتا۔-۲- اجْتَنِبُو الْغَضَبَ سخت غصہ سے بچو۔کہ وہ عموما گالی گلوچ فساد یا قتل تک کا باعث ہوتا ہے۔