مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 450
۴۴۹ ٣- ادوار كوتَكُمْ تم اپنی زکوۃ ادا کیا کرو۔کیونکہ زکوۃ قوم کے غرباء کی امداد ہے۔اور تمہارے مالوں کو پاک کرتی ہے۔احْفَظُ لِسَانَكَ تم اپنی زبان کی حفاظت کہ بہتان ، جھوٹ اور غیبت سے لڑائی اور فساد کی باتوں سے فحش اور گندہ کلامی ہے۔ه - اَرْحَامُكُمْ اَرْحَامُكُمْ یعنی تمہارے رشتہ دار آخر تمہارے اولوالارحام ہی ہیں۔اس لئے ان کی دلداری سلوک اور امداد دوسروں سے زیادہ چاہیئے۔اَرْشِدُوا أَخَاكُمُ اپنے بھائی کو ہدایت کر د یعنی بذریعہ تعلیم و تربیت یا وعظ و نصیحت اُن کی بھلائی میں لگے رہو تا کہ وہ نیک بن جائیں۔اشْفَعُو الوَجَرُوا سفارش کیا کہ تم کو سفارش کا بھی اجر لے گا۔دنیا میں بعض کام سفارش سے چلتے ہیں۔اگر کسی مسحق کی سفارش کرنے سے اسے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔تو ہر گز و رایج نہیں کرنا چاہیئے۔بشرطیکہ کسی پر ظلم نہ ہو۔