مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 438 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 438

۴۳۷ اپنے اپنے ہاتھ ناپنے شروع کر دیئے حضرت سودہ کے ہاتھ سب سے لیے نکلے۔مگر آنحضرت کے بعد سب سے پہلے حضرت زینب نے وفات پائی۔وہ آپ کی بیبیوں میں سب سے زیادہ سنی تھیں۔اس وقت لوگوں نے سمجھا کہ لیے ہاتھ سے آپ کی مراد سعادت تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر دستہ وفود)۔صلح حدیبیہ کے بعد جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادہ فرمایا کہ بادشاہوں کو تبلیغی خطوط لکھیں تو لوگوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ یہ بادشاہ لوگ بغیر مہر کا خط نہیں پڑھتے۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی چاندی کی بنوائی اور اس پر یہ الفاظ نقش کرائے محمد رسول اللہ ہوں یہ تصویر اس مہر کے نقش کی ہے پھر آپ اس انگوٹھی کو پہنے رہتے اور آپ کے سب خطوط پر اس کی مہر لگا کہ تی۔آپ کی وفات کے بعد یہ انگوٹھی حضرت ابو بکرے کے پاس رہی۔پھر حضرت عمرف کے پاس پھر حضرت عثمان کے پاس حضرت عثمان سے ایک دفعہ ایک کنوئیں میں گر پڑی۔پھر بہترا اسے تلاش کیا۔اور کنوئیں میں غوطہ لگانے والے اندر اُترے۔اور مٹی تک کنوئیں کی یا سر نکال ڈالی۔مگر انگوٹھی کا پتہ نہ چلا۔پانچ نمازوں کی تعلیم (شروع نبوۃ مکی) ابن مسعود بیان کرتے ہیں کہ شروع زمانہ نبوت ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ ولیم کے پاس حضرت جبرائیل علیہ السلام آئے اور فجر کی نماز ادا کی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ان کے ساتھ نماز ادا کی۔جب ظہر کا وقت آیا۔تو پھر جبرائیل آئے اور ظہر کی نماز پڑھی۔آنحضرت نے بھی ان کے ساتھ پڑھی۔اور عصر کا وقت آیا۔تو پھر اسی طرح دونوں نے عصر کی نماز پڑھی۔اسی طرح اس دن مغرب اور عشا کی نمازیں پڑھی گئیں۔اس کے بعد جبرائیل علیہ السلام نے کہا۔کہ آپ کے لئے نمازوں کے اسی طرح پڑھنے کا حکم ہوا ہے۔