مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 424 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 424

۴۲۳ مارتا اور بڑا میلا کہتا چلا جا رہا ہے۔لوگوں نے کہا یہ ان کا چچا ابو لہب ہے۔عکاظ مکہ کے پاس ایک جگہ تھی۔جہاں خرید و فروخت کی منڈی لگا کرتی تھی اور بڑا میلہ ہوتا تھا۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تبلیغ کے لئے تشریف لے جایا کرتے تھے) بچوں سے جھوٹ نہ بولو ایک صحابی (عبید اللہ بیان کرتے ہیں۔ایک دقعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وستم ہمارے گھر تشریف لائے۔اس وقت میں بچہ تھا۔اور کھیل رہا تھا۔میری والدہ نے کہا۔عبداللہ ! یہاں آئی تمہیں ایک چیز دوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔تم اُسے کیا دوگی ؟ میری والدہ نے کہا۔چھوارا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے۔اگر تم بچوں سے کوئی وعدہ کرو۔اور پھر اُسے پورا نہ کرو تو ایک جھوٹ تمہارے اعمال نامہ میں لکھا جائے گا۔شراب کی حرمت اور صحابیہ کی اطاعت شراب عرب کی گھٹی میں پڑی تھی۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم۔اور حضرت ابو بگیر اور حضرت عثمان نے زمانہ جاہلیت میں بھی کبھی نہیں ہیں۔مدینہ میں جب شراب حرام ہوتے کا حکم نازل ہوا۔تو آنحضرت نے اس کا ڈھنڈ درا دلوا دیا۔اس وقت ابو طواف کے مکان پر صحابہ کی ایک مجلس میں حضرت انس ان لوگوں کو شراب پلا رہے تھے کہ با ہر سے ڈھنڈورا کی آواز آئی۔ابو طلوبیہ نے ان سے کہا کہ بیٹا دیکھو تو یہ شور و نقل کیسا ہے وہ باہر جا کر دریافت کر کے آئے اور کہا کہ شراب حرام ہو گئی۔ابو طور ہم نے انس سے کہا کہ یہ سب شراب لنڈھا دو۔چنانچہ لوگوں نے اس کثرت سے شراب گرائی کہ مدینہ کی گلیوں میں پانی کی طرح رہنے لگی۔اور وہ لوگ جو دن رات اس کے عادی تھے۔انہوں نے پھر کبھی بھول کر بھی اسے منہ نہیں لگایا۔