مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 421 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 421

اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِينَ (احزاب : اله) یعنی گو محمد صلے اللہ علیہ و آلہ وسلم تم لوگوں میں سے کسی مرد کا جسمانی باپ نہیں ہے۔لیکن رسول اللہ ہے اور اس حیثیت سے سب مسلمانوں کا روحانی باپ ہے۔بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اس کا درجہ ہے کہ یہ خاتم النبیین ہے۔یعنی تمام انبیاء کے سب کمالات کو اپنے اندر جمع کرنے والا ہے۔اور ان کا فیضان اپنی اُمت میں جاری کرنے والا ہے۔اس لئے تمام انبیاء سے اس کا درجہ افضل اور بزرگ تر ہے۔(0: (14) إِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ (العلم : ۵) تو عظیم الشان اخلاق والا انسان ہے قل إن كُنتُم تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران : ۳۲) یعنی اے رسول تو لوگوں میں اعلان کر دے کہ اگر تم خدا سے محبت کرتے ہو تو آؤ میری پیردی کہ وہ پھر خدا بھی تم سے محبت کرنے لگے گا۔اور تم محبوب الہی بن جائے۔الفضل بر نومبر ۱۹۳۲ء)