مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 422 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 422

۴۷۱ آنحضرت صلی الہ علیہ آلہ وسلم میرا ارادہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حالات چھوٹی چھوٹی کہا نیوں اور قصہ کے پیرایہ میں لکھے جائیں۔تاکہ ہمارے بچے اور جوان آپ کی سوانح اور آپ کے زمانہ کے واقعات سے کسی حد تک واقف ہو جائیں۔میں ان حالات کے بیان کرتے ہیں نہ تو تسلسل کا پابند ہوں گا کہ ابتداء سے شروع کروں اور تاریخ دار حالات لکھوں۔نہ استنباط اور استدلال وغیرہ کروں۔بلکہ سادہ اور صاف الفاظ میں بچوں اور نا واقف نوجوانوں کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور اس زمانہ کے حالات میں سے ایک درق پیش کر دیا کہ دوں گا تا کہ ہمارے بچے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سوانح سے با خبر ہو جائیں۔وباللہ التوفیق پہلے تین مسلمان حضرت حفیف صحابی بیان کرتے ہیں کر میں جاہلیت کے زمانہ میں ایک دفعہ مکہ میں آیا۔میرا ارادہ تھا۔کہ کچھ کپڑا اور خوش جو اپنے گھر والوں کے لئے خرید وں۔اس کام کے لئے ہیں حضرت عباس کے پاس گیا۔اور بیٹھ کر سودا کرنے لگا۔ہم لوگ اس وقت ایسی جگہ پر بیٹھے تھے۔جہاں سے کعبہ میں نظر پڑتی تھی۔اس وقت دوپہر ڈھل چکی تھی۔