مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 321 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 321

٣٢٠ سب سے پہلے تو میں چند باتوں کی تردید کروں گا اول تویہ کہ انبیاء علیہ السلام کو کبھی ایسی خبیث بیماری نہیں ہوتی جین کی وجہ سے لوگ ان سے نفرت کریں۔کیونکہ پھر وہ فرض رسالت ادا نہیں کر سکتے۔نعوذ بالله جذام ہونا یا کیڑے پڑ نا ان کے لئے ایک ایسی بیماری ہے جس سے لوگ یقینا ان سے بھاگنے لگیں گے۔پس یہ امر محال ہے۔اور حضرت مسیح موعود (آپ پر سلامتی ہو نے بھی اس پر روشنی ڈالی ہے لیے (۲) دوسرے یہ کہ وہ اٹھارہ سال یا سالہا سال کے ایک نہایت لیے عرصہ تک ایسے بیمار نہیں ہو سکتے کہ فرائض رسالت نہ ادا کر سکیں۔اگر ایوب علیہ السلام ۱۸ سال کوڑی پر شہر سے باہر پڑے رہے۔تو انہوں نے کیا تبلیغ اور کیا تعلیم دی ہوگی اور خدا کی کون سی باتیں لوگوں تک پہنچائی ہوں گی۔پس نہ ان کو ہدام ہوا نہ کپڑے پڑے۔نہ بہت لمبی مدت تک بیکار پڑے رہے۔یہ سب لغویات ہیں جن کو عقل سلیم اور تعلیم اسلامی دھکے دیتی ہے۔اصل صرف اتنی ہے کہ وہ کچھ مدت کے لئے بیمار ضرور ہوئے تھے۔اور اس بیماری کی ان کو سات روز جیسا کہ توریت میں مذکور ہے نہایت سخت تکلیف بھی رہی تھی۔(ایوب ب ۲- ۱۳) مگر نہ ان کے ہاتھوں پیروں اور زبان نے جواب دے دیا تھا اور نہ ان کو کوئی قابل نفرت یا بد بو دار بیماری تھی۔جیسا کہ ان آیات لے ایک دفعہ حضور نے فرمایا۔اور میں نے اپنے کان سے سنا کہ خدا تعالیٰ چوڑھے کو نبی نہیں بناتا۔کیونکہ لوگوں پر اس کی بات کا اثر نہیں ہوگا۔وہ اُسے کہیں گے بھل تو ہمارا پاخانہ اٹھاتا تھا۔اور آج (اس سے آگے الفاظ یاد نہیں رہے) میں کہتا ہوں نبی خاندانی خوبصورت اور عقلمند ہونا چاہیئے۔حضور کی تقریر کا مطلب اسی قسم کا تھا۔م م