مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 190 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 190

١٨٩ اور سب تعریف اللہ تعالیٰ کی ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔سو یہ ہے ہمار اللہ جیسے قرآن نے پیش کیا۔اور یہ ہے ہمارا وہ خدا جو ہمیشہ نبیوں پر ظاہر ہوتا رہا اور ہوتا رہے گا۔اسے مانو۔اس پر ایمان لاؤ۔اُس کے فرمانبردار تھے ہنو ں اس کی رضا چاہو۔اُسی سے دُعا مانگو۔اور اُسی سے اپنے دل و جان کے ساتھ محبت کرو۔تا کہ تم یا مراد ہو۔آمین۔الفضل ۹ جنوری ۱۹۴۳ء)