مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 149 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 149

آتے ہیں تو یقیناً ملک کا فخر ثابت ہوتے ہیں۔انسانیت ان پر ناز کرتی ہے اور اخلاق دی خانگی کا سر بلند ہو جاتا ہے۔بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں کوئی ایک خوبی بہت عمدہ پائی جاتی ہے۔کسی میں دور تین چار خوبیاں دوسروں کی نسبت اچھی ہوتی ہیں۔کسی ہیں ٹیکسیاں زیادہ اور عیب کم ہوتے ہیں۔لیکن حضرت میر صاحب ایسے عجیب و غریب استان تھے کہ ان کے وجود میں خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے خو بیاں ہی خوبیاں کوٹ کر بھر دی تھیں۔میرا تعلق ان سے ایک دو سال نہیں پورے تیس سال رہا ہے اور میری طبیعت بہت ی آزاد واقع ہوئی ہے مگر میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ حضرت میر صاحب کی نیکیوں اور خوبیوں زہد اتقا - پر ہیز گاری اور پاکیزگی کی وجہ سے میرے دل میں ان کی وقعت ، عزت عظمت محبت اور الفت روز بروز زیادہ ہی ہوتی گئی۔اور آج جبکہ وہ دنیا میں نہیں ہیں میں ان کو ایک خدارسیدہ بزرگ اور ولی کامل سمجھتا ہوں۔اللہ تعالٰی ان کو جنت الفردوس میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ و سلم اور حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہوا کے نہایت قرب میں جگہ دے۔این دعا از من و از جمله جہاں آمین باد ان کی موت سے زندگی کا لطف جاتا رہا۔اور میری باقی زندگی اُن کے بغیر بیت ہی بے لطف اور بے کیف گزرے گی۔صد ہزار افسوس ! دروز نا مر الفضل قادیان ۲۲ جولائی ۹۷