مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 148 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 148

۱۴۷ احمدیت کا ایک درخشنده تارا جناب شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہوں کے رفقاء روز بروز اس دنیا سے کوچ کرتے جارہے ہیں۔اپنی میں سے ایک نہایت محترم انسان حضرت ڈاکٹر محمد اسمعیل حساب بھی تھے جو افسوس کہ بہار جولائی کی شام کو ہم سے جدا ہو گئے۔إنا لله وإنا إليه راجعون۔آج نہیں انہیں مرحوم لکھتے ہوئے بہت ہی رنج اور خلق ہوتا ہے۔لیکن موت ہر شخص کو آتی ہے اور اس راستے سے ہر انسان کو گذرتا ہے۔مگر موت موت میں بھی فرق ہے۔ایک ایسے لوگوں کی موت ہوتی ہے جن کے متعلق اکبر کہتا ہے سے ہم کیا کہیں احباب کیا کار نمایاں کر گئے۔بی۔اے ہوئے۔ڈگری ملی۔تو کر ہوئے پھر مر گئے اس کے بالمقابل بعض اشخاص ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی ساری عمر خلقت کی بھلائی۔خدا کی اطاعت رسول کی تابعداری اور لوگوں سے حسن سلوک - احسان اور مروت اور وعظ و نصیحت میں گزرتی ہے۔وہ جب تک جیتے ہیں ایک دنیا کو فیض پہنچاتے ہیں اور جب مرتے ہیں تو ایک عالم ان کو روتا ہے۔حضرت میر محمد اسماعیل صاحب اس آخر الذکر گردہ کے ممتاز رکن اور ایسی صفات حسنہ کے مالک تھے کہ جن لوگوں کو ان سے سابقہ پڑا ہے وہ ان کو ساری عمر کبھی نہیں بھولیں گئے۔ان کی خوبیاں اوران کی نیکیاں بار بار یاد آئیں گی اور دل کو تڑپا کر چلی جائیں گی۔ایسے جامع جميع صفات حسنه بزرگ بہت ہی کم اور شاذو نادر ہی دنیا میں آتے ہیں اور جیب