مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 141
۱۴۰ حضرت میر صاحب کی روایات حضرت میر محمد اسمعیل صاحب بیان کرتے ہیں کہ شمار میں مجھے رمضان قادیان میں گزارنے کا اتفاق ہوا اور میں نے تمام مہینہ حضرت صاحب کے پیچھے نماز تہجد یعنی تراویح ادا کی۔آپ کی یہ عادت تھی کہ وتر اول شب میں پڑھ لیتے تھے اور نماز تہجد آٹھ آٹھ کر کے آخر شب میں ادا فرماتے تھے جس میں آپ ہمیشہ پہلی رکعت میں آیت الکرسی تلاوت فرماتے تھے اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص کی قرآت فرماتے تھے اور رکوع و سجود ميں يا حي يا قيوم برحمتك استغيیت اکثر رھتے تھے اور ایسی آواز سے پڑھتے تھے کہ آپ کی آواز میں سن سکتا تھا۔نیز آپ ہمیشہ سحری نماز تہجد کے بعد کھاتے تھے اور اس میں اتنی تاخیر فرماتے تھے کہ بعض دفعہ کھاتے کھاتے نداد ہو جاتی تھی۔اور آپ بعض اوقات نداء ختم ہونے تک کھانا کھاتے رہتے تھے۔(سیرة المهدی صفحه (۱۳) یہ پندرہ سال کے ایک نوجوان کا شوق و ذوق تھا جو بعد میں حضرت ڈاکٹر شمیم اسیل کے نام سے مشہور ہوا۔حضرت میر صاحب فرماتے ہیں :- جب میں انٹرنس کا امتحان دے کر شاہ میں قادیان آیا تو نتیجہ نکلنے سے پہلے حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) اکثر مجھے کہتے تھے کہ کوئی خواب دیکھا ہے۔آخر ایک دن میں نے بیان کیا کہ میں نے خواب میں گلاب کے پھول دیکھے ہیں۔فرمانے لگے اس کی تعبیر تو غم ہے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ میں اس سال امتحان میں فیل ہو گیا۔دسیرت المہدی صفحه ۶۲) حضرت مسیح موعود کو پرندوں کا گوشت پسند تھا اور بعض دفعہ بیماری وغیرہ کے