مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 140
۱۳۹ خانوادہ نبوت نے تیرے واسطے محفوظ رکھی تھی۔اس کی ابتداء تجھ سے ہوئی اور انجام اس کا مہدی موعود پر ہوگا۔یہ خواجہ محمد ناصر اور ان کے بیٹے خواجہ میر درد رحمتہ اللہ علیہما ننھیال کی طرف حضرت میر محمد اسماعیل کے نانا لگتے ہیں اور آپ کے ددھیال میں حضرت شیخ علاء الدین عطار نقشبندی جیسے بزرگ شامل ہیں۔غرض آپ کا گھرانہ قدیم سے دینی وجاہتوں کا مرکز اور دنیاوی عظمتوں کا مہیط چلا آتا ہے۔علاوہ ازیں امام الزمان حضرت مسیح موعود سے آپ کا تعلق رشتہ داری آپ کے لئے اور زیادہ لازوال پر کتوں کا باعث ہوا۔حضرت میر صاحب حضرت اماں جان کے حقیقی بھائی تھے اور اس تعلق سے حضرت مسیح موعو در آپ پر سلامتی ہو کے برادر نسبتی تھے۔آپ کی پرورش اور تعلیم و تربیت بھی حضرت مسیح موعود کی خاص نگرانی میں ہوئی۔بعد میں آپ کو احمدیت کی روایات کو محفوظ کرنے اور سلسلہ کی بے نظیر خدمات سر انجام دینے کی توفیق ملی۔حضرت محمد اسمعیل صاحب امداد میں پیدا ہوئے۔آپ حضرت اماں جان سے تقریباً 14 سال چھوٹے تھے۔آپ نہایت ہی قابل اور ماہر ڈاکٹر تھے۔اس کے ساتھ ہی شدت خلق کا خاص ذوق آپ کو عطا ہوا تھا۔ان دونوں خوبیوں کی وجہ سے آپ محبوب عوام تھے۔دین کا علم اللہ تعالیٰ کی طرف سے خاص طور پر آپ کو عطا ہوا تھا۔قرآن کریم کے معارف اور حقائق پر آپ کی وسیعے نظر تھی۔الفضل کی فائلوں کا مطالعہ کرنے والے اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ آپ نے کیسے عجیب و غریب انداز میں روحانی مسائل اور دینی ہدایات کو لوگوں کے ذہن نشین کرایا یہ ذکر و فکر اور دوسرے علمی عنوانوں کے ماتحت آپ بہت دلچسپ مضامین لکھتے رہتے تھے۔خاکسار آپ کے سامنے چند ایسی روایات بیان کرنا چاہتا ہے جن سے آپ کی سیرت کے بعض پہلوؤں پر خاص روشنی پڑتی ہے