مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 122 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 122

۱۲۱ تشریف لے آئے اور محبت سے باتیں کرتے ہوئے میرے گھر کے قریب تک جو ریلوے سٹیشن کے پاس تھا چاہتے۔بھائی عبد الرحیم صاحب اور مولوی عبد اللطیف شہید صاحب بھی ساتھ ہو لئے سڑک پر میرے گھر کے پاس پہنچے کہ فرمایا۔اب آپ گھر جائیں۔میں نے عرض کیا کچھ آرام فرمائیں۔کچھ ناشتہ کر یں۔فرمایا میرے لئے بیٹھنا یا لیٹنا مشکل ہے۔کھانا بھی کچھ نہیں چاہتا۔پھر دوسرے دوستوں کے ساتھ واپس چلے گئے۔حضرت میر صاحب رحمت۔قبض اور محسم محبت تھے۔اور مغز شریعت ان پر منکشف تھا۔نہایت صاف اور سیدھے اور قول سدید کہنے والے تھے۔اللہ تعالیٰ ان پر اپنی بے شمار رحمتیں کرے۔جناب اخوند عبد القادر صاحب ایم اے پروفیت تعلیم الاسلام کالج حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب ایک جلیل القدر رفیق تھے۔اور حضرت میچ موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے قریبی رشتہ داروں میں سے تھے۔زمانہ طالب علمی سے ہی آپ سے واقفیت رہی ہے۔مگر زیادہ تر سلسلہ راہ درسم گزشتہ سات آٹھ سال میں ہی قائم ہوا کہ جب میں مستقل طور پر قادیان میں آگیا۔آپ بہت بڑی خوبیوں کے مالک تھے۔طبیعت کے نہایت نیک تھے۔صوفیانہ تنگ غالب تھا۔صاف گوئی آپ کا شعار تھا۔اور حتی الوسع اپنے فن کے علم و تجربہ سے دوسروں کو مستقید کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے تھے۔بلکہ باد محمد اکس پیرانہ سالی کے بعض اوقات اہم اپریشن خود ہی نور ہسپتال میں کرتے رہے۔اپنے رفقاء اور دوستوں کا خاص خیال رکھتے تھے۔طبیعت میں مزاح کا رنگ بھی تھا۔جو بعض اوقات عمدہ لطائف کی کیفیت پیدا کر دیتا تھا۔اور جیب کبھی ان کے افکار و جذبات نے منظوم کلام کی صورت اختیار کی۔ایک دیدائی کیف