مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 90 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 90

٨٩ حضرت میر محمد اسمایل صاحب کی ایک خاص خصوصیت زندگی میں موت کے متعلق تیاری حضرت میر محمد اسماعیل صاحب اللہ تعالٰی آپ سے راضی ہوا کے متعلق میں نے اپنے ایک مختصر سے مضمون میں بیان کیا تھا کہ کچھ عرصہ سے آپ وصال اللہ کے لئے ہر وقت بے تاب سے نظر آتے اور ایسے اشتیاقیہ الفاظ میں ایسے مسرت آمیز لہجہ میں اس کا ذکرہ فرماتے کہ دنیا سے آپ کی انتہائی دل برداشتگی ظاہر ہوتی تھی۔بے شک یہ بات ایک اعلیٰ شان کے مومن کے ہی شایان ہے۔اور ہر ایمان دار اپنی معرفت اور صفائی قلب کے لحاظ سے اپنے محبوب حقیقی کے حضور حاضر ہونے کے لئے اس دنیا کو خوشی خوشی چھوڑنے کا جذبہ اپنے اندر رکھتا ہے۔اور جسے موقع میسر آئے۔کسی نہ کسی رنگ میں اس کا اظہار بھی کرتا ہے لیکن اس سلسلہ میں حضرت میر صاحب سے جو خاص بات ظہور پذیر ہوئی۔وہ یہ ہے۔کہ آپ نے فرشتہ اصل کو خوش آمدید کہنے کے متعلق تمام تیاری اپنی زندگی میں خود کی اور اس اہتمام سے کی۔کہ اپنی موت کا اعلان بھی آپ خود ہی لکھ کر دے گئے ذرا اندازہ لگا لیے اس انسان کی روحانی اور ایمانی قوت کا جس نے اپنے ہاتھ سے سوائے تاریخ اور وقت کے جس کی تعیین اس کے میں میں نہ تھی۔یہ الفاظ رقم فرمائے۔میں محمد اسمیل داد حضرت میر ناصر نواب اللہ تعالٰی آپ سے راضی ہو) داد سید ناصر امیر صاحب دہلوی آج مورخہ بوقت اپنے احباب واعزہ سے رخصت ہو کر عالم برزخ میں آگیا ہوں۔اللہ تعالیٰ میری پردہ