مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 75 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 75

۷۴ علیہ السلام کا ذکر کیا کرتے تھے اور میں عمدگی اور خوبی کے ساتھ قرآن کریم کے معارف اور نکات بیان کیا کرتے تھے انہیں سن کر دل چاہتا تھا کہ یہ سلسلہ تقریر کبھی ختم نہ ہو۔میرا ان کا تعلق ۳۲ سال رہا اور میں نے ان کے باطن کو ظاہر سے اچھا پایا۔جہاں ذاتی کیریکٹر کے لحاظ عجیب انسان تھے وہاں بلند پایه انشا پرداز، فصیح البیاں مقره اش گفته رقم مصنف، قادر الکلام شاعر اور نہایت صوفی منش بزرگ بھی تھے۔ان محامد کے ساتھ وہ اپنے فن میں بھی تمام پنجاب میں اپنا ثانی نہ رکھتے تھے۔نہایت حاذق ڈاکٹر اور نہایت ماہر سرجن تھے بالخصوص آنکھوں کے آپریشن میں بھی ان کا کوئی عدیل و سہیم نہ تھا نہ تھا وہ جب تک مجھے اپنے اعلیٰ اخلاق اپنے وسیع علم اور اپنے فنی تجربہ سے خلق خدا کو فیض پہنچاتے رہے۔(بخار دل)