مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 650 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 650

۶۴۹ م ازکم باره وقت بی اور درود شریف پڑھنا دفعہ چند روز ہوئے حضرت خلیفہ ایسیح الثانی اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہوا نے خطبہ پھیر میں ارشاد فرمایا کہ ہر احمدی کو چاہیئے۔کہ روزانہ ایک دفعہ بارہ بار سبحان الله وبحمده سبحان العظیم۔اور بارہ دفعہ درود شریف پڑھا کرے۔اس خطبہ کے بعد ایک دوست فرمانے لگے کیوں جی 9 بارہ کے بعد کو اس ذکر کے ساتھ کیا خصوصیت ہے پہلے تو ہم ۳۳ بار سو بارہ ستر بار وغیرہ کی تعداد شنا کہتے تھے۔میں نے عرض کیا کہ مذہبی دنیا میں بھی پہلے بارہ کے عدد کا ذکر موجود ہے چنانچہ بنی اسرائیل کے بارہ نقیبوں کا ذکر قرآن میں ہے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مدینہ والوں سے ہجرت سے پہلے بیعت کی۔اس میں بھی بارہ نقیا ہی مقرر فرمائے۔تھے۔اسی طرح اور بھی بعض جگہ بارہ کا عدد آیا ہے۔سو یہ بھی غیر مانوس نہیں ہے بلکہ ایک ندیسی گنتی ہے۔اسی طرح نظام عالم میں بھی یہ درد ایک بڑی اہمیت رکھتا ہے۔کیونکہ سال بارہ مہینوں کا ہی ہوتا ہے۔باتی رہی یہ بات کہ ذکر الہی میں یہ گنتی آپ نے آج ہی شنی۔تو یہ کم از کم تعداد ہے۔آپ بے شک ، دفعہ یا سو دفعہ تسبیح اور درود پڑھیں کوئی منع نہیں کرتا۔یہ تو تو اقل درجہ ذکر کا ہے تاکہ جماعت کا کوئی فرد بھی ذکر و صلوٰۃ سے محروم نہ رہ جائے۔یہ مطلب ہرگزہ نہیں ہے کہ جو لوگ سو دفعہ درود یا تسبیح پڑھتے ہوں۔وہ اس تعداد کو گھٹا کر اب صرف بارہ دفعہ پڑھا کریں۔