مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 625 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 625

۶۲۴ (اللہ) غالب اور حکمت والا ہے۔جب قرآن میں کہیں اللہ تعالیٰ کا کوئی نام آتا تو میں بے خود ہو جاتا۔پھر ذرا آپے میں آتا تو پڑھنے لگتا۔آخر جب میں اس آیت پر پہنچا۔امِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَانْفِقُوْا مِمَّا جَعَلَكُمْ مستخلفين فيه (الحديد :) ترجمہ و اے لوگو ! اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ، اور جین (جائیدادوں) کار پہلی قوموں کے بعد تم کو مالک بنایا ہے اُن میں سے خرچ کرو۔تو مجھ سے نہ رہا گیا اور میں نے کہہ دیا اَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا اللَّهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحمَّدٌ رَسُولُ الله میرا کلمہ سن کر جو مسلمان اندر ادھر اُدھر مجھے ہوئے تھے وہ بات شکل آئے اور خوشی کے مارے اللہ آنے کو کے نعرے لگانے لگے اور مجھے کہا اے عمر انہیں خوشخبری ہو۔کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی پیر کے دن بہ دعا کی تھی کہ خدایا۔یا تو عمر کو مسلمان کر دے یا ابو جہل کو۔سوخدا نے تم کو یہ فخر نصیب کیا۔اس کے بعد میں نے ان لوگوں سے پوچھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت کہاں ہیں۔لوگوں نے مجھے پتہ بتایا۔میں وہاں گیا اور دروازہ کھٹکھٹایا۔اور کہا۔نہیں معمر ہوں۔دروازہ کھولو مسلمان میرے ظلموں اور سختیوں سے واقف تھے۔اور میرے مسلمان ہو جانے کی ابھی کسی کو خبر نہ تھی۔اس لئے دروازہ کھولنے میں پس و پیشیں کرنے لگے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔بے شک دروازہ کھول دو۔اگر خدا کو منظور ہوا تو عمر ہدایت یا جائے گا۔ان لوگوں نے دروازہ کھول دیا۔اور دو آدمیوں نے میرے بازو پکڑ لئے اور مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب لے گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اسے چھوڑ دو۔انہوں نے میرے ہاتھ چھوڑ دیئے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا۔آپ نے میرا کرتا پکڑ کر مجھے اپنی طرف کھینچا۔اور فرمایا۔اے خطاب کے بیٹے۔اب تو مسلمان ہو جاؤ۔اسے اللہ اسے ہدایت