مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 584 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 584

۵۸۳ ہے تب سے تو یہ سلسلہ بہت نمایاں اور کثرت سے ہو گیا ہے۔یہ ساتویں مشابہت ہوئی۔(^) آٹھویں مشابہت حضرت فضل عمر کی حضرت عمرف سے یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان اللہ وضع الحق علے نسان عصر یعنی اللہ تعالیٰ نے حق کو عمر کی زبان پر رکھا ہے اور ایک جگہ روایت ہے کہ خدا نے حق کو عمرہ کی زبان اور دل دونوں پر جاری کیا ہے۔سو ایسے ہی الفاظ حضرت فضل عمر کے حق میں الہام الہی نے فرمائے ہیں جہاں آپ کو منظہر الحق و العلا کہا گیا ہے۔اور آپ کا نام روح الحق رکھا گیا ہے۔اور آپ کے آنے کو جَاء الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ (بنی اسرائیل (۸۲) ترجمہ محق آگیا ہے اور باطل بھاگ گیا ہے۔فرمایا گیا ہے۔فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّالُ : (يونس (۳۳) ترجیہ ، اور حق کو چھوڑ کر گمراہی کے سوا کیا حاصل ہو سکتا ہے۔پس یہ آٹھویں مماثلت ہوئی۔(۹) تویں ماثلت دین کے متعلق ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رویا دیکھی کہ لوگ میرے سامنے پیش کئے جارہے ہیں اور وہ قمیض پہنے ہوئے ہیں۔کسی کی قمیض چھاتی تک ہے کسی کی اس سے بھی کم اتنے میں عمر یہ آپ کے روبرو لائے گئے۔اس حال میں کہ ان کی قمیض اتنی لمبی تھی کہ زمین پر گھسٹتی جاتی تھی۔اور وہ اسے کھینچتے تھے۔صحابہ نے عرض کیا حضور اس خواب کی کیا تعبیر ہے آپ نے فرمایا دین ! سو یہاں بھی یہی حال ہے کہ اس قصد دین اور قرآن کے حقائق و معارف حضرت فضل عمر کو دیئے گئے ہیں کہ ہر جلسہ پر آنے والا۔ہر ھیں میں حاضر ہونے والا۔ہر خطے کا سننے والا۔اور ہر وہ شخص جو آپ کی کتابوں اور تفسیر کا مطالعہ کرتا ہے اس یقین سے بھر جاتا ہے کہ واقعی سر سے پیر تک پیشخص دین اور کلام اللہ کے }