مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 552 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 552

از دو جهان سیتی ۱۹۹۰ ۵۵۱ مکرمہ مخدومه جناب ہمشیرہ صاحبه سلامت باشد۔۔۔۔۔حضرت اقدس۔۔۔کے وصال کی خیر وحشت اثر معلوم ہو کہ جو صدمہ ہوا اس کے بیان کی ضرورت نہیں یہ ساتھ ہی میرا تو یہ حال ہے کہ میں لکھتا جاتا ہوں اور اختیار نہیں آتا کہ یہ واقعہ ریح ہے۔دل کو یقین نہیں آتا یا یہ کہو کہ دل یقین کرنا نہیں چاہتا گریو امر ہونا تھا اور خدا تعالیٰ کے ہاں سے مقدر تھا وہ ہوا۔اس میں کسی انسان اور فرشتے کا دخل نہیں۔آج تک کوئی انسان موت سے بچا ہے نہ بچے گا۔تمام پیمبر، انبیاء اولیاء، بزرگ، پیر، صاحب کرامات خدا کے پیارے۔قرض بڑے بڑے رہنے والے حتی کہ سب کے سردار حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی چند روزہ زندگی بسر کری کے اس جہان سے رحلت کی۔ہزاروں روئے۔لاکھوں نے اپنی جان اُن پر تصدق کرنی چاہی ، نہایت تضرع اور سچے دل سے ہر شخص نے دُعا کی یہ پیالہ مل جائے مگر نہ ٹل سکا۔اور آخر سب کو پنا ہی پڑا۔نبی رسول خدا کے پیارے دوست ہوتے ہیں۔وہ ان کو کچھ مدت کے لئے دنیا میں ہدایت کے لئے بھیجتا ہے جب وہ اپنا کام کر چکتے ہیں تو پھر دنیا میں انکی ضرورت نہیں رہتی جب تک وہ یہاں رہتے ہیں لوگ ان کے مخالف اور درپئے آزار رہتے ہیں۔ہر طرح کے دُکھ دیتے ہیں اور سب وشتم کرتے ہیں۔غرض ہر انداز اور بہرطور سے اُن کو تکلیف اور ایذا دینے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔یہیں خدا بھی جب ان کا کام ہو چکتا ہے تو فوراً ہی ان کو اپنے پاس دائمی آرام اور ہمیشہ ک راحت میں بلا لیتا ہے۔اور نہیں چاہتا کہ ضرورت سے زیادہ وہ دنیا میں رہ کہ تکلیف اٹھا دیں بغرض انبیاء اور اولیا کی موت