مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 551
۵۵۰ تو اس کا جنازہ پڑھنا بموجب آیت مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَبُ الْجَحِيمِ (التوبه : ۱۱۳) ترجمہ بعد اس کے کہ اُن پر ظاہر ہو گیا کہ وہ دوزخی ہیں۔کے منع ہے۔(<) مولوی محمد علی صاحب کو رویا میں کہا۔آپ بھی صالح تھے اور نیک ارادہ رکھتے تھے۔آؤ ہمارے ساتھ بیٹھ جاؤ، اس رویا کی تعبیر تو یہ ہے کہ ایک زمانہ آئے گا جب مولوی محمد علی صاحب کا صالح اور نیک ہونا ایک امر ماضی ہو جائے گا۔لیکن ایک دوسری تعبیر اس رویا کی یہ بھی ہے۔کہ مولوی محمد علی سے مراد ان کی جماعت ہے۔کیونکہ امیر سے بعض دفعہ اس کا سارا گر وہ مراد ہوتا ہے۔اور تعبیر یہ ہوا کہ ان کی جماعت میں صالح اور نیک ارادہ رکھنے والے اجزاء بھی ہیں۔وہ سب انشاء اللہ واپس آکر حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہوا کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔یعنی جو عضو بھی اہل پیغام کا اپنے اندر نیکی اور صلاحیت رکھتا ہو گا وہ آخر حضور کے قدموں میں آگرے گا۔خواہ مولوی محمد علی صاحب خود منحرف ہی رہیں۔کیونکہ صالح اور نیک حصہ کا آکر ساتھ بیٹھ جانے کی خبر ہے وہاں جو غیر صالح اور غیر حصہ ہے (خواہ وہ خود امیر ہی ہو) وہ نہیں آئے گا۔یہی وجہ ہے کہ جس میں غیر مبالع میں نیکی اور صلاحیت ہوتی ہے۔وہ ضرور اس پیشگوئی کے مطابق حضور کے قرب میں آجاتا ہے۔اور یہی سلسلہ جاری رہے گا۔جب تک طبیب غیر صالح سے الگ نہ ہو جائے۔کلر جس کی فطرت نیک ہے وہ آئے گا انجام کار چنانچه ماسٹر فقیر اللہ صاحب ، خان بہادر صاحب، محمد صادق صاحب اسید احمد علی شاه صاحب اور ان کا صاحبزادہ خان بہادر ڈاکٹر محمد شریف صاحب وغیرہ وغیرہ احباب جو مولوی محمد علی صاحب کے صالح اور نیک اعضا تھے ان سے الگ رہ گئے۔(الفضل کا جھلائی