مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 545 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 545

۵۴۴ گرم پانی استعمال فرماتے۔صابون بہت ہی کم ہو تے تھے۔کپڑے یا تولیہ سے ہاتھ پونچھا کرتے تھے۔بعض لاتوں کی طرح داڑھی سے چکنے ہاتھ پونچھنے کی عادت ہر گز نہ تھی۔گلی بھی کھانے کے بعد فرماتے تھے اور خلال بھی ضرور رکھتے تھے۔جو اکثر کھانے کے بعد کیا کرتے تھے۔رمضان میں سحری کے لئے آپ کے لئے سالن یا مرغی کی ایک ران اور فرنی عام طور پر ہوا کر تے تھے اور سادہ روٹی کے بجائے ایک پر اٹھا ہوا کرتا تھا۔اگر چہ آپ اس میں سے تھوڑا سا ہی کھاتے تھے۔کھانے میں مجاہدہ اس جگہ یہ بھی ذکر کہ نا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اوائل عمر میں گوشہ تنہائی میں بہت بہت مجاہدات کئے ہیں اور ایک موقعہ پر متواتر چھ ماہ کے روزے منشائے الہی سے رکھے اور خوراک آپ کی صرف نصف روٹی یا کم روزہ افطار کرنے کے بعد ہوتی تھی۔اور سحری میں بھی نہ کھاتے تھے۔اور گھر سے جو کھانا آتا وہ چھپا کر کسی مسکین کو دے دیا کرتے تھے۔تاکہ گھر والوں کو معلوم نہ ہو۔مگر اپنی جماعت کے لئے عام طور پر آپ نے ایسے مجاہدے پتہ نہیں فرمائے۔بلکہ اس کی جگہ تبلیغ اور قلمی خدمات کو مخالفان اسلام کے بر خلاف اس زمانہ کا جہاد قرار دیا پس ایسے شخص کی نسبت یہ خیال کر تا کہ وہ دنیاوی لذتوں کا خواہشمند ہے سراسر ظلم نہیں تو کیا ہے ؟ لنگر خانہ میں آپ کے زمانہ میں زیادہ تر وال اور خاص مہمانوں کے لئے گوشت پکا کر تا تھا مگر جلسوں یا عیدین کے موقعہ پر یا جب کبھی آپ کے بچوں کا عقیقہ یا کوئی اور خوشی کا موقعہ ہو تو آپ عام طور پر اُس دن گوشت یا پلاؤ یا زردہ کا حکم دے دیا کرتے تھے کہ تقریبا کو بھی اس میں شریک ہونے کا موقع ملے