مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 531 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 531

۵۳۰ گولائی درست تھی۔آپ کی کن پٹی کشادہ تھی اور آپ کی کمال عقل پر دلالت کرتی تھی۔لب مبارک آپ کے لب مبارک پتلے نہ تھے۔مگر تا ہم ایسے موٹے بھی نہ تھے کہ بڑے لگیں۔دہانہ آپ کا متوسط تھا۔اور جب بات نہ کرتے ہوں تو منہ کھلا نہ رہتا تھا۔بعض اوقات مجنیں ہیں جب خاموش بیٹھے ہوں تو آپ عمامہ کے شمد سے دری این مبارک ڈھک لیا کرتے تھے۔دندان مبارک آپ کے آخر عمر میں کچھ خراب ہو گئے تھے یعنی کیڑا لبعض ڈاڑھوں کو لگ گیا تھا جس سے کبھی کبھی تکلیف ہو جاتی تھی۔چنانچہ ایک دفعہ ایک ڈاڑھ کا سرا ایسا نوکدار ہو گیا تھا کہ اس سے زبان میں زخم پڑ گیا تو رہتی کیا تھاس کو کھو کر برابر بھی کرایا تھا۔مگر کبھی کوئی دانت نکلوایا نہیں۔مسواک آپ اکثر فرمایا کرتے تھے۔پیر کی ایڑیاں آپ کی بعض دفعہ گرمیوں کے موسم میں پھٹ جایا کرتی تھیں۔اگرچہ گرم کپڑے سردی گرمی برا بہ پہنتے تھے۔تاہم گرمیوں میں پسینہ بھی خوب آجا تا تھا۔گر آپ کے پسینہ میں جو کبھی نہیں آتی تھی خواہ کتنے ہی دن بعد گر تا بدلیں اور کیسا ہی موسم ہو۔گردن مبارک آپ کی گردن متوسط لمبائی اور موٹائی میں تھی۔آپ اپنے مطالع نبی کریم صلی اللہ علیکم کی طرح ان کے اتباع میں ایک حد تک جسمانی زینت کا خیال ضرور رکھتے تھے غسل جمعہ احجامت خاب مسواک روغن اور خوشیو کنگھی اور آئینہ کا استعمال برابر مسنون طریق پر آپ فرمایا کرتے تھے۔مگر ان باتوں میں انہماک آپ کی شان سے بہت دور تھا۔باس سب سے اول یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ آپ کو کسی قسم کے خاص لباس کا