مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 530 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 530

۵۲۹ اس مکان میں اور کون کون بیٹھا ہے۔اس جگہ یہ بات بھی بیان کے قابل ہے کہ آپ نے کبھی عینک نہیں لگائی اور آپ کی آنکھیں کام کرنے سے کبھی نہ تھکتی تھیں۔خدا تعالیٰ کا آپ کے ساتھ حفاظت مین کا ایک وعدہ تھا جس کے ماتحت آپ کی چشمان مبارک آخر وقت تک بیماری اور تکان سے محفوظ رہیں۔البتہ پہلی رات کا بلال آپ فرمایا کرتے تھے کہ میں نظر نہیں آتا۔ناک حضرت اقدس کی نہایت خوبصورت اور بلند بال تھی۔پتلی سیدھی، اونچی اور موزوں نہ پھیلی ہوئی تھی نہ موٹی۔کان آنحضور کے متوسط یا متوسط تھے ذرا پیڑے۔نہ باہر کو بہت بڑھے ہوئے نہ بالکل سر کے ساتھ لگے ہوئے قلمی آم کی قائش کی طرح اُوپر سے بڑے نیچے سے چھوٹے۔قوت شنوائی آپ کی آخر وقت تک عمدہ اور خدا کے فضل سے برقرار رہی۔رخسار مبارک آپ کے نہ پچکے ہوئے اندر کو تھے نہ اتنے موٹے کہ بہت باہر کو نکل آویں نہ رخساروں کی پٹیاں اُبھری ہوئی تھیں۔بھنویں آپ کی الگ الگ تھیں۔پیوستہ نہ ابرو نہ تھے۔پیشانی اور سر مبارک پیشانی مبارک آپ کی سیدھی اور بلند اور چوڑی تھی اور نہایت درجہ کی فراست اور ذہانت آپ کے چین سے سیکھتی تھی۔علیم قیافہ کے مطابق ایسی پیشانی بہترین نمونہ اعلیٰ صفات اور اخلاق کا ہے۔یعنی جو سیدھی ہو نہ آگے کو نکلی ہوئی نہ مجھے کو دھسی ہوئی۔اور بلند ہو یعینی اونچی اور کشادہ ہو اور چوڑی ہو۔بعض پیشانیاں گو اونچی ہوں مگر چھڑان ماتھے کی تنگ ہوتی ہے۔آپ میں یہ تینوں خوبیاں جمع تھیں۔اور پھر یہ خوبی کہ چین میں بہت کم پڑتی تھی۔سر آپ کا بڑا تھا۔خوبصورت بڑا تھا۔اور علم قیافہ کی رو سے ہر سمت سے پورا تھا۔یعنی لمبا بھی تھا اور چوڑا بھی تھا۔اور اونچا بھی اور سطح اوپر کی۔اکثر حصہ ہموار اور پیچھے سے بھی 0