مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 499 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 499

۲۹۸ اور ذکر کیا۔تو انہوں نے کہا کہ پھر جاؤ تمہاری امت میں اتنی بھی طاقت نہیں ہے۔میں پھر اللہ تعالیٰ کے حضور گیا۔اور عرض کیا۔خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ چھا جاؤ گل پانچ نمازیں تم پر فرض کی جاتی ہیں۔اور یہ پانچ پچاس کے ہی برا بر ہیں۔میرے ہاں بات نہیں بدلی جاتی۔میں یہ حکم لے کر واپس آیا۔تو انہوں نے پھر مجھے واپس جانے کی صلاح دی۔مگر میں نے کہا۔لیس اب نہیں مجھے اپنے خدا سے زیادہ کہتے شرم آتی ہے۔اس کے بعد جبرائیل مجھے سدرۃ المنتہی تک لے گئے۔وہ ایک بیری کا درخت تھا جس پر طرح طرح کے رنگ چھائے ہوئے تھے اور میری سمجھ میں نہ آیا۔کہ وہ کیا تھے۔پھر مجھے جنت میں داخل کیا گیا۔وہاں میں نے موتیوں کی لڑیاں دیکھیں اور وہاں کی مٹی دیکھی جو مشک کی طرح تھی۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں۔کہ جب اللہ تعالیٰ نے نماز فرض کی تھی تو نماز کی دودو رکھتیں تھیں۔سفر میں بھی اور حضر میں بھی۔پھر سفر کی نمازہ تو وہی رہی۔مگر حضر کی نماز میں ظہر عصر اور عشاء میں زیادتی کا حکم ہوگیا۔اور درد کی جگہ چار چار رکعتیں مقر ہو گئیں۔دن کو معراج کا ایک حصہ ایک صحابی بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ فرمانے لگے کہ جب قریش نے معراج کی بابت مجھے جھوٹا کہا۔تومیں کعبہ کے صحن میں کھڑا ہو گیا۔اور اللہ تعالیٰ نے سبیت المقدس کو میرے سامنے کر دیا۔وہ لوگ مجھ سے سوال کرتے جاتے تھے اور میں ان کو وہاں کی سب نشانیاں بتاتا جاتا تھا۔