مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 498
ہیں۔انہوں نے کہا۔یہ حضرت آدم علیہ السلام ہیں۔اور ان کے دائیں بائیں ان کی اولاد کی روحیں ہیں۔ان میں دائیں طرف جنت والے اور بائیں طرف دوزخ والے ہیں۔اس لئے وہ دائیں طرف دیکھے کہ خوش ہوتے ہیں اور بائیں طرف دیکھ کر رو دیتے ہیں۔پھر جبرائیل مجھے دوسرے آسمان پہلے گئے۔اور اس کے داروغہ سے کہا کہ دروازہ کھول دے۔وہاں بھی سب وہی گفتگو ہوئی۔جو پہلے آسان پر ہوئی تھی۔پھر اس نے دروازہ کھول دیا۔اس آسمان پر میں نے حضرت عیسی اور حضرت بچی کو دیکھا۔انہوں نے بھی مجھے کہا کہ خوش آمدید اے نیک بھائی اور نیک سیغییر۔پھر میرے آسمان پر سب رہی باتیں ہوئیں اور وہاں میں نے یوسف علیہ السلام کو پا یا ا نہوں نے بھی مجھے خوش آمدید کہا۔اس طرح جو تھے آسمان پر گیا جہاں ادریس علیہ السلام کو دیکھا۔انہوں نے بھی مجھے خوش آمدید کہا۔پھر ہم پانچویں آسمان پر چڑھے وہاں حضرت ہارون علیہ السلام تھے۔ان سے بھی وہی بات ہوئی۔آگے چھٹے آسمان پر حضرت موسیٰ علیہ السلام ملے۔انہوں نے بھی سلام اور خوش آمدید مجھے کہا۔پھر ہم ساتویں آسمان پر گئے۔وہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا۔انہوں نے فرمایا کہ خوش آمدید اے نیک پیغمبر اور اسے نیک بیٹے۔پھر جبرائیل " مجھے ایسے اونچے مقام پر لے گئے جہاں مجھے قلموں کے لکھنے کی آواز میں سنائی دیتی تھیں۔پھر اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہوا۔وہاں سے میری امت پر ۵۰ نمازیں مقرر ہوئیں۔اس کے بعد میں واپس ہوا۔جب موسیٰ علیہ السلام کے پاس سے گزرا تو انہوں نے پوچھا کہ اللہ نے آپ کی امت پر کیا فرمت کیا ہے میں نے کہا پچاس نمازیں موسیٰ نے کہا۔آپ خدا کے حضور واپس جائیے اور ان کو کم کرائیے۔آپ کی امت میں اس قدر عیادت کی طاقت نہیں ہوگی۔اُن کے کہنے سے میں واپس ہوا۔اور اللہ تعالیٰ کے حضور عرض کیا اس نے کچھ نمازیں کم کر دیں۔اور میں واپس ہوا۔پھر جب میں موسلیم کے پاس سے گزرا۔تو میں نے کہا۔کہ خدا تعالیٰ نے کچھ نمازیں معاف کر دی ہیں۔موسیٰ نے کہا کہ آپ پھر اللہ تعالیٰ کے پاس جائیے آپ کی اُمت میں اتنی بھی طاقت نہیں ہوگی۔میں پھر خدا کے حضور واپس گیا اور عرض کیا۔وہاں سے پھر کچھ نمازیں معاف ہو گئیں۔جب میں موسیٰ کے پاس پھر آیا