مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 457
۴۵۶ -٣٧- السّلامُ قَبلَ الكَلامِ بات کرنے سے پہلے سلام کر لیا کہ ویعنی جب کسی سے ملو یا کسی مجاس میں جاؤ۔تو پہلے سلام کرو۔اس کے بعد جو بات کرنی ہو کہ لو۔٣٧۔تَرُكُ الدُّعَاء مَعْصِةُ دُعا کو ترک کرنا گناہ ہے۔جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ خدا ہماری حالت کو خود جانتا ہے۔اس لئے نہیں اس سے مانگنا یا دھا کرنا نا مناسب ہے وہ غور فرمائیں۔سَيْدُ القَوْمِ خَادِ مُهُمْ قوم کا سردار در اصل ان کا خادم ہے۔یعنی جو کسی قوم کا سردار ہے اسے سرداری تبھی زیب دیتی ہے جب وہ ان کی خدمت کرے۔یا جو سردار بنا چاہیے۔اُسے چاہئے کہ قومی خدمت میں مہک رہے۔-٣- اتَّقُوا اللهَ فِى النِّسَاء ۳۹ عورتوں کے بارے میں خدا سے ڈرتے رہو۔کیونکہ وہ کمزور ہیں۔کم علم اور محکوم ہیں پس ان کے حقوق کا خیال رکھو اور ان کی عمدہ تربیت کرد۔۔۔طَلَبُ الحَلَالِ جَهَادُ حلال رزق طلب کرنا بھی جہاد ہے۔خصوصا اس زمانہ میں تو حلال روزی حاصل کرنا سخت مشکل ہے۔چور بازار دھوکا۔فریب ٹھگی۔بد عہدی - حقوق کا غضب کر لینا۔