مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 451 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 451

۴۵۰ اسلِمُ تَسْلِمُ اسلام ناتو تو ہر خرابی برائی اور نقصان سے محفوظ ہو جائے گا۔اسی وجہ سے اسلام سلامتی کا مذہب کہلاتا ہے۔و اطِعُ آياك۔9 اپنے باپ کی اطاعت کہ باپ کی اطاعت اولاد کے لئے نہ صرف سعادتمندی ہے۔بلکہ بسبب حقیقی خیر خواہ اور صاحب تجربہ ہونے کے بھی اس کی اطاعت مفید ہے اعتكف وَهُم اعتکاف میں بیٹھ اور ساتھ ہی روزہ بھی رکھے یعنی اعتکاف بغیر روزوں کے نہیں ہوسکتا متکلف کا روزہ دار ہوتا ضروری ہے ورنہ اعتکاف باطل ہے۔11- أعلنوا النكاح نکاح اعلان کے ساتھ کیا کر د یعنی تمام خفیہ نکاح نا جائتہ ہیں۔١٣ - اكوم الشعر بالوں کی عزت کر۔یعنی ان کو پاک صاف رکھ اور کنگھی استعمال کی۔دوسرے یہ کہ جب لڑکے کی داڑھی مونچھ نکل آئے تو اس کے ساتھ بچوں کی طرح کا سلوک نہ کر۔تیسرے یہ کہ کوئی سفید بالوں والا آدمی ہو تو اس کے بالوں کی وجہ سے اس کی تعظیم کر۔