مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 414 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 414

۴۱۳ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے محامد کلام الہی میں خواه تمام دنیا آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توصیف و تعریف لا انتہا زمانوں یک طرح طرح کے پیرایوں میں کرتی رہے۔اور انسانی دماغ آپ کی نعت و محامد میں قرنوں مصروف رہے۔پھر بھی یہ ظاہر ہے کہ جو حقیقی تعریف اعلیٰ درجہ کی نعت خلاق دو جہاں اور واقف اسرار کون و مکان بیان کر سکتا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔نہ تو کوئی انسان آپ کے محامد کے کنہ تک پہنچ سکتا ہے۔اور نہ کوئی پورے طور پر بیان کر سکتا ہے۔اس لئے میں قدر بھی محامد آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیان کئے گئے ہیں۔وہ محض آپ کے جزوی کمالات ہیں۔جن پر اپنے اپنے مذاق کے مطابق ہر طبقہ کے مادحین نے وقتاً فوقتاً اظہار خیالات کیا ہے۔میں ایک طرف تو آج کل بستر علالت پر پڑا ہوں اور دوسری طرف ایڈیٹر صاحب الفضل " کی تاکید پر تاکید ہے کہ کوئی مضمون دو جو خاتم النبیین نمبر میں درج کیا جائے۔اگر چہ اُن کی اس فرمائش کی تعمیل ان پر احسان نہیں۔بلکہ خود لکھنے والے کے لئے مین سعادت ہے۔تاہم پیاری بھی مجبور کر رہی ہے کہ دماغ پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔اس لئے بجائے اس کے کہ خود کوئی مضمون سوری کہ ناقص اور نا تمام صورت ہیں۔لکھتا۔مجھے اس میں بہت آسانی نظر آئی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعض ان محامد پر ناظرین کو توجہ دلاؤں جو خود خداوند تبارک و تعالٰی نے اپنے کلام پاک میں حضور کے متعلق بیان فرمائے ہیں۔اور جو کو الفاظ میں درجہ مختصر ہیں لیکن تمام انسانی محامد کی۔::