مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 413 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 413

۴۱۲ کھانا ، ہمیشہ ہلکے پیٹ کھاتے تھے۔کھاتے ہیں بلکہ کسی بات میں تکلف نہ تھا۔کثرت سے روزے رکھتے۔کھانے کا عیب اور نقص کبھی بیان نہ کرتے۔سہارا لگا کہ نہ کھاتے تھے بلکہ فرمایا کرتے تھے کہ میں غلام کی طرح کھاتا ہوں اور غلام کی طرح بیٹھنا ہوں۔کبھی تین روز متواتر روٹی سے پیٹ نہیں بھرا۔ہر طیب اور پاکیزہ چیز کھا لیتے تھے۔مجلس اور اُٹھتے بیٹھے بلکہ سر حرکت اور سکون کے وقت اللہ کا ذکر کرتے اور ستار کرتے رہتے تھے مسجد میں کوئی معین جگہ بیٹھنے کی نہ تھی۔آپ کی مجلس علم و علم حیاء صبر اور امانت کا نمونہ ہوتی تھی۔اس میں آوازیں بلند نہ ہوتی تھیں۔نہ کسی کو ذلیل کیا جاتا تھا۔نہ کسی کی پر وہ دری ہوتی تھی۔مغرب صحابہ اس طرح بیٹھتے تھے۔گویا ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہیں۔کسی کے کلام کی آپ کی فیس میں میقدری نہ کی جاتی تھی یہیں پر سب ہفتے آپ بھی تیسم فرماتے۔اور میں بات پر سب توب کرتے۔آپ بھی کرتے تھے پردیسیوں اور کیوں کی بے تمیز گفتگو پرتمل فرماتے۔کبھی مجلس میں پیر پھیلا کر نہ بیٹھتے اور نہ آنکھ کے اشارہ سے بات کرتے کبھی پہلو کی چیز کو دیکھنا چاہتے تو پورے پھر کر دیکھتے تھے۔یعنی کن انکھیوں سے نہ دیکھتے تھے۔اسی طرح کسی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھنے کی عادت نہ تھی۔اکثر ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کسی سورچ میں ہیں۔صحت اور مرض الموت ، صحت آپ کی بالعموم اچھی رہتی تھی۔بیمار بہت کم ہوتے تھے۔جہاں تک میں علامات اور حالات کو معلوم کرکے نتیجہ پر پہنچا ہوں۔وہ یہ ہے که قالیاً آپ کی وفات ٹائی فائڈ یعنی محرقہ میعادی سے ہوئی جیسے ہندوستان میں ہوتی پھر اور پنجاب میں تورکی کہتے ہیں۔واللہ اعلم - الوزنامه الفضل ۷ راگست ۱۶۱۹۲۸