مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 3 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 3

پیش لفظ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ صد سالہ جشن تشکر کی خوشی میں کتب شائع کر نے کے منصوبے پر عمل کر رہی ہے۔" حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل ، اس سلسلے کی سترہ دیں کتاب ہے فَالْحَمْدُ لِله عَلى ذالك حضرت خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے سر جنوری ۹۹ ار کی اردو کلاس میں فرمایا " حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل بہت قابل انسان تھے۔بہت گنوں والے تھے ان کی سیرت پر پوری کتاب شائع ہونی چاہیئے۔لطیفہ گو بھی تھے بہترین سرجن اور قرآن کا گہرا علم رکھنے والے تھے بہت قابل انسان تھے۔“ ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں اطاعت امام کا موقع مل رہا ہے اور موصوف کی سیرت اور مضامین پرمشتمل کتاب طبع ہو رہی ہے۔آپ کا منفرد اعزاز یہ ہے کہ آپ اس خوش قسمت خاندان کے چشم و چراغ تھے جو اللہ تعالیٰ نے اس زمانے کے امام مہدی علیہ السلام کے لئے چنا تھا اور فرمایا تھا۔أشكُرُ نِعْمَى رَأيْتَ خديجتي آپ حضرت میر ناصر نواب صاحب کے صاحبزادے اور حضرت سید ہ تصریح یاں گی کے بھائی تھے۔آپ کا خدمت دین کا جذبہ آگے نسلوں میں منتقل ہوا۔حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ حرم حضرت مصلح موعود تا حیات لجنہ کی مثالی رہنما ر ہیں اور آپ کے نواسے محترم ہیں۔