مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 350
۳۴۹ مُقَطَّعَاتِ قرآنی بعد از حمد و شنابر خداو درود بر مصطفحه و صلوة به میرزا یه خاکسار تجمیع برادران احمدیت کی خدمت میں بعد السلام علیکم کے عرض کرتا ہے کہ سالہا سال سے خاکسار کے دل میں مقطعات قرآنی کے حل کرنے کا خیال رہتا تھا۔اور ان کے سمجھنے کے لئے دعائیں بھی کیا کرتا تھا۔اس کے علاوہ جو جو بھی تحریریں ان کی تفسیر کے متعلق مجھے مل سکتی تھیں۔ان کو بھی مطالعہ کیا کرتا تھا۔لیکن میرا دل کبھی اُن توجیہات پر پورے طور سے مطمئن نہیں ہوا۔اور یہی دھا رہی کہ خدایا تو اپنے فضل سے ان کا حقیقی حل سمجھا۔اور ان کی اصلیت کو منکشف فرما۔آخر۔قریباً دو سال ہوئے کہ اسی ادھیڑئن میں یکدم بجلی کی روشنی کی ایک کرن نے راستہ سمجھا دیا۔بلکہ روشن کر دیا۔اور حروف مقطعات کی مستعد و توجیہات میں سے ایک حقیقت اور کیفیت مجھ پر ظاہر کر دی۔اس فوری انتقاد کے بعد اس کی روشنی میں نہیں نے بطور خود راستہ آگے نکان چاہا اور کئی باتیں خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کی تائید میں پیدا ہوگئیں۔چند دوستوں سے بھی ذکر کیا مگر ھو گا ان کو اس معاملہ میں زیادہ شوقین نہ پایا۔حالانکہ قرآن مجید کا سچا عشق دنیا میں صرف ایک جماعت کو ہے۔اب جبکہ میری تحقیق ایک مدت تک پہنچ گئی اور خود میرے مطمئن کرنے کو کانی ہو گئی۔تو میں نے خیال کیا کہ ایک دعوت عام کے ذریعہ سے اس بات کو اخبار میں شائع کہ اؤں تاکہ دوسرے تمام دوست خاص کر جوان باتوں کے اہل ہیں اور شوق رکھتے ہیں اور ان کو آگے چلانے اور راستوں کو آگے کھول لینے کے مشاق ہیں وہ اس پر غور کریں اور جو چیز قبول کرنے والی ہوا سے قبول کریں اور جو رد کرنے والی ہو اُسے روڈ کریں اور جو مزید تشریح کی محتاج ہو اس کی