مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 264 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 264

۲۶۳ لَنْ تَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاتُهَا وَالكِن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنكُمْ (الى ٣٦) یعنی خدا تعالیٰ کو قربانی کا گوشت اور خون نہیں پہنچتا۔بلکہ جو چیزا سے پہنچتی ہے وہ پاک دلی ہے۔جو قربانی سے پیدا ہوتی ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ کو نمازیں روزہ ، حج ، زکواۃ نہیں پہنچتے۔کیونکہ یہ جسمانی اعمال ہیں۔اسے تو ان اعمال کی وجہ سے جو دلی پاکیزگی اور محبت الہی پیدا ہوتی ہے وہ پہنچتی ہے۔اور اس کے دربار میں صرف انہی کی قدر ہے۔نہ کہ جسم کو فاقہ سے رکھنے یا نماز کی اٹھک بیٹھک کی۔کیونکہ یہ اعمال صرف وسائل اور ذرائع ہیں تعلق باللہ پیدا کرنے کے لئے اور لیس دوسری بات یہ یاد رکھنی چاہیے کہ یہ سب عبادات اور اعمال ہمارے اور صرف ہمارے اپنے فائدہ کے لئے ہیں۔اللہ تعالیٰ کو ان کی کوئی ضرورت نہیں۔اس لئے ہم کو یہ نہیں کہنا چاہیئے که اگر ہم روزہ نہ رکھیں گے۔یا زکواۃ نہ دیں گے تو خدا کا اس میں کوئی نقصان ہے یادہ غصے ہو جائے گا۔بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ اگر ہم یہ اعمال نہ کریں گے تو ہم خود بڑے بڑے فوائد سے محروم رہ جائیں گے اور یہ ارکان کیا میکہ تمام اعمال خواہ بڑے ہوں یا خواہ چھوٹے اور تمام کے تمام عقائد خواہ اہم ہوں یا معمولی سب بلا استثناء ہمارے اپنے نفع کے لئے ہیں۔نہ خدا تعالیٰ اپنی تعظیم کا محتاج ہے۔نہ ہماری عبادتوں کا۔اس نے تو صاف صاف فرما دیا ہے کہ خواہ تم میری عبادت اور شکر میں مصروف رہو۔خواہ میرا کفر کرتے رہو۔دونوں صورتوں میں مجھ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ہاں پہلی بات میں تمھارا اپنا فائدہ ہے اور دوسری میں تمہارا اپنا نقصان میری ذات ان سب باتوں سے بالا تر ہے۔میں تو تمہیں نفع پہنچانا چاہتا ہوں۔اور اس نفع کی خاطر کچھ قواعد اور ضوابط تمہارے لئے مقرر فرما دیئے ہیں۔اگر ان پر عمل کرو گے تو فائدہ اٹھا لو گے ورنہ نہیں۔میرا کچھ نقصان نہ ہو گا۔نہ میری کوئی شان تمہاری عبادتوں سے بڑھے گی۔نہ میری مرمت ہمارے انکار اور کفر سے گھٹے گی۔وَمَنْ جَاهَدَ فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيُّ عَنِ