مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 139
محترم ملک سیف الرحمن صاحب مفتی سلسله مقدس خاندان حضرت میر صاحب ایک کامل ولی تھے تقوی وطہارت میں ممتاز ، علم وحکمت میں بے مثال اور قابلیت میں حیرت انگیز صلاحیتوں کے مالک۔آپ کی خاندانی وجاہت تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔حضرت علی ہم آپ کے جد امجد ہیں بستید بہاؤ الدین نقشبند جو نقشبندی سلسلہ کے بانی ہیں۔اس خاندان کے ایک مشہور بزرگ گزرے ہیں۔اس سلسلہ نے دین حق کی جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ہند دوستان کی مذہبی تاریخ جاننے والوں سے پوشیدہ نہیں۔حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ اسی سلسلہ کے مشہور رہنما ہیں۔جنہوں نے اکھر اور جہانگیر کے زمانہ میں خلاف اسلام فتنوں کا بڑی پامردی سے مقابلہ کیا اور اسلام کی اشاعت میں بے نظیر خدمات سرانجام دیں۔خواجہ بہاؤالدین نقشبند کی اولاد میں خواجہ محمد ناصر دہلوی اور ان کے بیٹے اُردو کے باکمال شاعر حضرت خواجہ میر قدو صاحب دہلوی اپنے زمانہ کے پاک باز بزرگ اور مشہور صحافی تھے۔خواجہ محمد ناصر کو ایک بار کشف میں حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا ایک خاص نعمت تھی جو