مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 129 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 129

۱۲۸ کو اللہ تعالیٰ نے اعلیٰ درجہ کی فطری استعدادیں عطا کی تھیں۔نیز آپ علمی اور مذہبی ماحول میں پروان چڑھے تھے۔اور سونے پر سہاگہ یہ کہ آپ کو حضرت مسیح موعود کی پاکیزہ صحبت ایک لیے عرصہ تک میسر آئی تھی۔ان سب باتوں کی وجہ سے آپ کا وجود اسلام واحمدیت کا ایک بے نظیر نموز بن گیا تھا۔اور آپ ان کامل الایمان لوگوں میں سے ایک تھے جنہیں دیکھ که رفقاء کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔افسوس اسلام واحمدیت ان سابقون الاوائی رفقاء کرام کی تعداد روزیروز کم ہو رہی ہے۔اور وہ شارہ ہائے سحر کی طرح ایک ایک کر کے ہم سے رخصت ہو رہے ہیں۔اسلام کے خدائی احمد کے خاص پیارے اب رہ گئے ہیں ایسے جیسے سحر کے تارے ہر احمدی کو چاہیئے کہ اپنی روز و شب کی دعاؤں میں رفقا حضرت مسیح موعود ر آپ پر سلامتی ہو) کی صحت و تندرستی اور عمر میں برکت کی دُعا کو بھی شامل رکھے تا موجودہ نسلوں کو زیادہ سے زیادہ لیے عرصے تک روحانی برکات حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں ، آئین خاکسار بمیرند کو حضرت بزرگوار میر صاحب ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو) کی مصاحبت اور مجالست میں آٹھ سال تک رہنے کا موقع ملا۔اس لیے عرصے میں خاکسار نے حضرت میر صاحب کے اوصاف حمیدہ و اخلاق ستودہ کے جو جو کہ شمے دیکھے ہیں میری خواہش ہے کہ جماعت کی موجودہ اور آئندہ نسلوں کی بہبودی اور افادہ کے لئے ان میں سے بعض کا ذکرہ بالا اقساط الفضل میں کر دوں تاکہ جب فرمان نبوی اذكروا موتاكم بالخير - حضرت میر صاحب کا ذکر خیر بھی ہو جائے اور افراد جماعت کو آپ کی سیرت کا تتبع کر کے آپ کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب و تحریص بھی پیدا ہو جائے۔وما توفيقي إلا بالله العلى العظيم حضرت میر صاحب ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو) ایک باکمال صوفی تھے۔اور اللہ تعالیٰ کے مشاق اور محبین میں سے کامل عاشق ، آپ کا دل عشق الہی کا ایک آتشدان تھا۔اور آپ