حُسنِ اخلاق — Page 57
114 113 قال اللہ تعالیٰ 66 1- ترجمہ : ” اور صبر اور نماز کے ساتھ مدد مانگو اور یقیناً یہ عاجزی کرنے والوں کے سوا سب پر بوجھل ہے۔“ (البقره:46) 2 - ترجمہ: اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو (اللہ سے ) صبر اور صلوۃ کے ساتھ مدد مانگو۔یقیناً اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔“ (البقره: 154) 3- ترجمہ : ” اور ہم ضرور تمہیں کچھ خوف اور کچھ بھوک اور کچھ اموال اور جانوں اور پھلوں کے نقصان کے ذریعہ آزمائیں گے۔اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دے۔“ (البقره:156) 66 4- ترجمہ: اور اچھی باتوں کا حکم دے اور ناپسندیدہ باتوں سے منع کر اور اُس (مصیبت) پر صبر کر جو تجھے پہنچے۔یقینا یہ بہت اہم باتوں میں سے ہے۔“ (لقمان: 18) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 1۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی مسلمان کو کوئی مصیبت کوئی دُکھ، کو ئی رنج و غم، کوئی تکلیف اور پریشانی نہیں پہنچتی یہاں تک کہ ایک کانٹا بھی نہیں چھتا مگر اللہ تعالیٰ اس کی تکلیف کو اس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے۔66 (مسلم) كتاب البر والصلة باب ثواب المؤمن فيها مصيبة من مرض و حزن 2- حضرت عبد اللہ بن قیس سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کوئی بھی تکلیف دہ بات کو سُن کر صبر کرنے والا نہیں یعنی اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر صبر کرنے والا کوئی نہیں ؟ وہ اس طرح کہ لوگ اللہ کا شریک بناتے ہیں اور اس کا بیٹا قرار دیتے ہیں اس کے باوجود وہ انہیں رزق دیئے جاتا ہے اور عافیت دیئے جاتا ہے اور عطا کئے جاتا ہے۔“ 66 (مسلم) كتاب صفة القيامت) 3- حضرت حسن روایت کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں بہنے والا قطرہ خون اور رات کے وقت تہجد میں خشیت باری تعالیٰ کے نتیجہ میں آنکھ سے ٹپکنے والے قطرے سے زیادہ کوئی قطرہ اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں اور نہ ہی اللہ کو کوئی گھونٹ غم کے اس گھونٹ سے زیادہ پسند ہے جو انسان صبر کر کے پیتا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ کو غصہ کے گھونٹ سے زیادہ کوئی گھونٹ پسند نہیں جو غصہ دبانے میں وہ پیتا ہے۔“ مصنفہ ابن ابی شیبۃ جلد 7 صفحہ 88) -4- حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جسے زیادہ بیٹیوں سے آزمایا گیا اس نے صبر کیا تو اس کی بیٹیاں اس کے لئے آگ سے پردے یا ڈھال کا باعث ہوں گی۔واقعہ نمبر 1 (ترمذی كتاب البر والصلة )