حُسنِ اخلاق — Page 48
96 95 قال اللہ تعالیٰ عدل و احسان 1- ترجمہ:۔اور جب تم لوگوں کے درمیان حکومت (النساء: 59) کرو تو انصاف سے حکومت کرو۔2- ترجمہ: اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو ! اللہ کی خاطر مضبوطی سے نگرانی کرتے ہوئے انصاف کی تائید میں گواہ بن جاؤ۔اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں ہرگز اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم انصاف نہ کرو۔انصاف کرو یہ تقویٰ کے سب سے زیادہ قریب ہے۔“ (المائدہ:9) 3- ترجمہ: یقیناً اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔“ (المائدہ:43) -4- ترجمہ: پس اگر وہ لوٹ آئے تو ان دونوں کے درمیان عدل سے صلح کرواؤ اور انصاف کرو۔یقینا اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔66 (الحجرات: 10) 5- ترجمہ: اور احسان کرو یقیناً اللہ احسان کرنے (البقره: 196) والوں سے محبت کرتا ہے۔“ -6- ترجمہ: اللہ یقیناً عدل کا اور احسان کا اور اقرباء پر کی جانے والی عطا کی طرح عطا کا حکم دیتا ہے۔“ (النحل: 91) 7- ترجمہ:۔اور جب بھی تم کوئی بات کرو تو عدل سے کام لوخواہ کوئی قریبی ہی ( کیوں نہ ) ہو۔“ (انعام: 153) 8- ترجمہ: اور احسان کا سلوک کر جیسا کہ اللہ نے تجھ پر احسان کا سلوک کیا۔“ (القصص: 78) 9۔ترجمہ: اللہ احسان کرنے والوں کا اجر ہرگز ضائع (التوبه : 120) نہیں کرتا۔“ 10 - ترجمہ: اور والدین کے ساتھ احسان کرو۔“ (النساء : 37) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم 1 - حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم دوسروں کی دیکھا دیکھی یہ نہ کہو کہ لوگ ہم سے حسن سلوک کریں گے تو ہم ان سے حسنِ سلوک کریں گے اور اگر انہوں نے ہم پر ظلم کیا تو ہم بھی اُن پر ظلم کریں گے بلکہ تم اپنے نفس کی تربیت اس طرح کرو کہ لوگ تم سے حسنِ سلوک کریں تو تم اُن سے احسان کا سلوک کرو اور اگر وہ تم سے بدسلوکی کریں تو بھی ظلم سے کام نہ لو۔(جامع ترمذی کتاب البر والصلۃ باب فی الاحسان حدیث نمبر (1930) 2 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن جبکہ خدا کے سایہ کے سوا کوئی دوسرا سایہ نہ ہو گا سات آدمی ہیں اللہ تعالیٰ اس دن انہیں اپنے سایہ میں لے لے گا جن میں ایک