ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 805
زنکم 805 184 زنکم ZINCUM METALLICUM (Zinc) زنک اعصاب کی بیماریوں میں کام آنے والی ایک بہت اہم دوا ہے۔ایسا مریض جس کا اعصابی نظام لمبی بیماریوں کی وجہ سے جواب دے چکا ہو اور اس کے اعصاب اتنے کمزور ہو جائیں کہ جسم میں موجود بیماریوں کو باہر اچھالنے کی طاقت نہ رکھتے ہوں تو ان کے اس عارضے کی اصلاح کے لئے یہ دوا بہترین ثابت ہوتی ہے۔اگر ایسی وبائی امراض پھیلی ہوں جن کے مریضوں کی شناخت کے لئے ان کی علامتوں کا جلد پر ظاہر ہونا ضروری ہوتا ہے مثلاً خسرہ اور چیچک وغیرہ تو زنکم کے مریض میں علامتیں ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے اس کی تشخیص نہیں ہو سکے گی کیونکہ اس کے مریض میں بیماری کا حملہ اندر تو ہو جائے گا مگر اس کی علامتیں ظاہر نہیں ہوں گی۔ہومیو پیتھک زنک دینے سے اس کی بیماری کی علامات باہر آ جائیں گی۔وہ فالجی امراض جو آ کر ٹھہر جائیں اور ٹھیک ہونے کا نام ہی نہ لیں ان میں اگر زنک دی جائے تو اعصاب میں ایک اضطراب پیدا ہو جاتا ہے، ایک جد و جہد شروع ہو جاتی ہے اور صاف پتہ چلتا ہے کہ جسم نے بیماری کے خلاف ردعمل دکھایا ہے۔دبی ہوئی بیماریاں خواہ وہائی ہوں یا اعصابی، ان کی دبی ہوئی علامتوں کو زنک با ہر نکال دیتا ہے۔یہ رد عمل زندگی کو بچانے کے لئے ضروری ہے لیکن تکلیف دہ بہت ہے اور بسا اوقات بہت سخت ہوتا ہے۔اگر اعصابی کمزوری کی وجہ سے دبے ہوئے فالج کے خلاف ردعمل پیدا کرنا ہو اور اس مریض کی دوا ز تک ہو تو اسے اس رد عمل کے خلاف پوری طرح متنبہ کر دینا چاہئے۔ڈاکٹر کینٹ نے تو یہ لطیفہ بنایا ہوا ہے کہ اگر زنک کے مریض کو فالج ہو جائے