ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 806
زنکم 806 تو اس کے علاج کے لئے تیز رفتار گھوڑے پر جانا چاہئے اور دوا دیتے ہی گھوڑے پر بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو جانا چاہئے کیونکہ زنک کا اثر بہت جلد ظاہر ہوتا ہے اور اتنی خوفناک سرسراہٹ ہوتی ہے کہ عین ممکن ہے گھر والے ڈاکٹر کو مارنے کے لئے دوڑیں کہ مریض کو کیا زہر دے دیا ہے۔اس سرسراہٹ کے بعد جب اعصاب میں جان پڑنے لگے گی اور فالج ٹھیک ہوگا تو پھر وہ شکریہ ادا کرنے کے لئے اس ڈاکٹر کو ڈھونڈیں گے۔میں نے بھی بارہا ایسے مریضوں کو زنک دی ہے جس کے نتیجہ میں سرسراہٹ پیدا ہوئی لیکن اتنی خوفناک نہیں کہ تیز رفتار گھوڑے کی ضرورت پڑی ہو۔میں اپنے مریضوں کو پہلے ہی متنبہ کر دیتا ہوں کہ اس دوا کا شدید رد عمل شفا کی ابتدائی علامت ہوگی۔زنک کی ایک خاص پہچان یہ ہے کہ اس کا مریض اپنے پاؤں کو مسلسل حرکت دیتا رہتا ہے۔عموماً عورتیں رات کے وقت اپنے پاؤں بستر سے باہر نکال کر آپس میں رگڑتی رہتی ہیں یا بعض مریض اپنی ٹانگوں کو مسلسل ہلاتے رہتے ہیں۔اگر کسی میں یہ عادت پائی جائے تو وہ جب بھی بیمار ہوا سے زنک دے کر دیکھنا چاہئے۔اگر زنک کے مزاجی مریض کی پہچان ہو جائے تو اس کی سب بیماریوں میں زنک مفید ثابت ہوگا۔زنگ کے ساتھ نکس وامی کا کبھی نہ دیں کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کی مخالف دوائیں ہیں۔حالانکہ اعصابی تناؤ میں یہ دونوں قدرے مشابہ ہیں۔جب دو دواؤں کے مزاج آپس میں ملتے ہوں تو وہ ایک دوسرے کے اثر کو زائل بھی کر سکتی ہیں اور بعض صورتوں میں ایک دوسرے سے متصادم ہو کر سخت رد عمل بھی دکھا سکتی ہیں۔اگر کسی مریض کو زنک دینا ہو لیکن اس سے پہلے اسے نکس وامیکا دی جا چکی ہو تو زنک دینے سے پہلے کیمفر یا سلفر دے کر نکس وامیکا کے موجوداثر کو زائل کرنا ضروری ہے۔اگر جلدی بیماری دب جائے یا بہت ست رفتاری سے جلد پر ظاہر ہو اور آہستہ آہستہ دانے نکلیں تو زنک کی ایک دو خوراکیں ان کے ظاہر ہونے کی رفتار کو تیز کر دیتی ہیں۔نوجوان بچیوں کے حیض کا زمانہ بہت دیر سے اور آہستہ آہستہ شروع ہو تو یہ