ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 668
پکرک ایسڈ 668 برین فیگ کی خاص علامت ہے۔پکرک ایسڈ میں برین فیگ کی علامت نمایاں ہوتی ہے۔آرٹیریو سکر وس کے نتیجہ میں ذہنی کمزوری مزمن ہو جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن دوروں کی شدت میں کمی یا زیادتی ہوتی رہتی ہے۔اگر برین فریگ کا تعلق آرٹیر ہو سکلر وسس کی بیماری سے نہ ہو بلکہ دوسری عارضی وجوہات مثلاً کسی زہر کے خون میں سرایت کر جانے کی وجہ سے ہو تو صحیح دوا سے اس کا فوری علاج ہو سکتا ہے۔پکرک ایسڈ کا برین فیگ آرٹیر یوسکلر وسس سے بہت ملتا ہے۔قریبی یادداشت مٹ جانے کے دورے بار بار ہوں تو یہ دوا بہت اچھی ہے۔سردرد میں پکرک ایسڈ اس وقت کام آتا ہے جب لمبے غم وفکر اور زیادہ کام کے نتیجہ میں ذہن پر بہت دباؤ ہو جولمبا عرصہ چلے اور پھر سر درد کا دورہ ہو۔بعض بہت محنتی اور امتحان سے خوفزدہ رہنے والے طلباء کو مستقل سردرد کی شکایت ہو جاتی ہے۔ایسے درد میں پکرک ایسڈ کو بہت اہمیت حاصل ہے۔وہ سر درد جو لمبی محنت اور دماغ سوزی کے نتیجہ میں رفتہ رفتہ آ کر ٹھہر جائیں خواہ وہ شدید ہوں یا نہ ہوں، ان میں پکرک ایسڈ اچھا کام کرتی ہے۔پکرک ایسڈ کے مریض کو نیند سے آرام آتا ہے۔پکرک ایسڈ میں آنکھوں کے عضلات میں کمزوری واقع ہوتی ہے اور بوجھ محسوس ہوتا ہے۔آنکھوں میں ریت اور خشکی کا احساس اور بھاری پن نمایاں ہوتے ہیں۔پکرک ایسڈ میں روٹا کی طرح باریک کام کرنے سے آنکھوں میں تکلیف ہو جاتی ہے۔بار یک تحریر پڑھنے اور زور لگانے سے آنکھوں میں درد ہوتا ہے۔آنکھوں کے اردگرد کے عضلات میں کمزوری پیدا ہو جائے تو روز مرہ کے کام کاج میں رکاوٹ ہونے لگتی ہے۔پکرک ایسڈ اس کمزوری کو دور کرنے میں اچھی دوا ہے اور اس کو روٹا کے ہم پلہ قرار دیا جاتا ہے۔اونو سموڈیم (Onosmodium) میں بھی بار یک تحریر پڑھنے سے سردرد ہو جاتا ہے لیکن اس میں بیماری کی وجہ کچھ اور ہوتی ہے البتہ نتیجہ کے لحاظ سے دونوں دوائیں ملتی ہیں۔اونوسموڈیم مردوں اور عورتوں کی جنسی کمزوریوں میں اچھی بیان کی جاتی ہے۔۔