ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 640
نکس وامیکا 640 ظاہر کرتے ہیں۔نکس وامیکا میں بیلا ڈونا اور کیو پرم کے اجزاء شامل ہونے کی وجہ سے بعض تکلیفوں میں گرمی نقصان پہنچاتی ہے۔روز مرہ کے شیخ کے ازالے کے لئے نکس وامیکا بہترین عمومی دوا ثابت ہوئی ہے۔یہ بے خوابی کی بھی مؤثر دوا ہے۔مثلاً جولوگ نشہ کے عادی ہوں یا جنہیں نیند کی گولیاں کھانے کی عادت پڑ جائے ان کے لئے نکس وامیکا بہترین متبادل ہے۔میں ڈرگ (Drug) کے عادی مریضوں کا علاج اکثر نکس وامیکا سے ہی شروع کرتا ہوں اور الا ماشاء اللہ سب کو فائدہ ہوتا ہے۔ایک دفعہ ایک نوجوان کو جو نشہ کا عادی تھا، اس کے پریشان حال ماں باپ میرے پاس لائے۔اس کی عادت کو نیند کی گولیوں کے ذریعہ چھڑوانے کی کوشش کی جارہی تھی لیکن بھاری مقدار میں گولیاں کھا کر بھی اسے بمشکل نیند آتی تھی۔میں نے اسے نکس وامیکا 30 ، دن میں تین دفعہ استعمال کرنے کے لئے دی اور اس کی نیند کی گولیوں کی شیشی اپنے پاس رکھ لی تا کہ اگر رات کو نیند نہ آئے تو صبح آ کر واپس لے جائے۔رات کو وہ لمبے عرصہ بعد پہلی دفعہ آرام سے سویا اور صبح آ کر اس نے مجھے بتایا کہ نیند کی گولیوں سے جو نیند آتی تھی وہ بے چین کرنے والی ہوتی تھی لیکن عکس وامیکا لے کر وہ چین اور آرام سے سوتا رہا ہے۔اس کی نیند کی گولیاں ایک مدت تک میرے پاس بطور نشانی پڑی رہیں۔غرضیکہ نکس وامیکا نشہ آور چیزوں کے منفی اثرات کو دور کرنے اور نیند کی گولیوں سے پیچھا چھڑوانے کے لئے اکثر مفید ثابت ہوتی ہے۔اگر یہا کیلی کافی نہ ہو تو ساتھ کیمومیلا استعمال کروائیں۔یہ دونوں دوائیں نیند لانے کے علاوہ بہت سی نشہ آور ڈرگز (Drugs) کے بداثرات کو ختم کر دیتی ہیں۔اگر بہت سے کاموں کا بوجھ ہو، بہت بولنا پڑا ہو یا دماغ میں کسی وجہ سے ہیجان ہو اور نیند نہ آئے تو اس میں بھی نکس وامی کا بہترین دوا ہے۔یہ کافی (Coffee) کے بداثرات کا بھی بہت اچھا تریاق ہے۔کافی پینے سے جن مریضوں کی نیند اڑ جاتی ہے اللہ کے فضل سے نکس وامیکا کی ایک ہی خوراک سے انہیں بہت جلد نیند آ جاتی ہے اور جب آتی ہے تو اچانک آتی ہے اور نیند سے پہلے آنے والی غنودگی کا احساس نہیں ہوتا۔