ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 600 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 600

مرکزی 600 کیا جا سکتا ہے۔ان کے تجربہ میں آیا ہے کہ انڈے کے برابر رسولی اس دوا کے استعمال سے بالکل ختم ہو گئی۔یہ دوا دائیں طرف کی تکلیف میں زیادہ اثر دکھاتی ہے جبکہ اس کی دوسری قسم Bin iodide بائیں طرف کی تکلیفوں میں مفید ہے۔بعض لوگوں کی گردن سردی لگنے سے اکڑ جاتی ہے۔اس میں مرکسال مفید ہے۔اگر صبح اٹھ کر اکڑاؤ کا احساس ہو تو سب سے پہلے بیلا ڈونا دینا چاہئے۔اگر یہ کام نہ کرے تو مرکسال کام آ سکتا ہے۔بعض ایسی بیماریاں ہیں جن میں فالج کے ساتھ جھلکے بھی لگتے ہیں اور اعضاء مڑنے لگتے ہیں۔ان میں بھی مرکسال امکانی دوا ہو سکتی ہے۔اس کے ایگزیما اور زخموں میں جلن اور چھن کا احساس نمایاں ہوتا ہے اور ناقابل برداشت بو ہوتی ہے جس سے دل متلاتا ہے۔یہ علامتیں کسی مریض میں اکٹھی ہو جائیں تو ہر ہو میو پیتھک دوا جس کا جزواعظم مرکزی ہو کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔الا ماشاء اللہ۔مرکزی کے مریض کی تکلیفیں رات کو بڑھ جاتی ہیں۔سیفیلینم اور سلفر میں بھی یہ بات پائی جاتی ہے مگر سلفر میں بستر میں لیٹنے سے تکلیفیں بڑھتی ہیں۔یعنی بستر کی گرمی تکلیف کو بڑھا دیتی ہے جبکہ مرکزی کی تکلیفوں کا رات سے تعلق ہے۔مریض بستر میں داخل ہو یا نہ ہو، رات مصیبت بن جاتی ہے۔دافع اثر دوائیں: ہیپر سلف۔آرم۔میزیریم طاقت: 30 سے سی۔ایم (CM) تک