ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 17
ایکٹیا 17 بر وقت صحیح دوا دی جائے تو در دیں نارمل ہو کر صحیح رخ میں اٹھتی ہیں اور بچے کی ولادت آسانی سے ہو جاتی ہے۔کولو فائیلم بھی وضع حمل کے موقع پر استعمال ہونے والی اہم دوا ہے لیکن اس میں فرق یہ ہے کہ دردیں جنین کو نیچے دھکیلنے والے اعصاب میں جانے کی بجائے ران کے اندر سے نیچے اتر کر دائیں بائیں پھیل جاتی ہیں اور رحم کا منہ نہیں کھلتا۔بعض اوقات معالجین اور دائیاں وضع حمل کو آسان کرنے کے لئے عورتوں کو ارگٹ دے دیتی ہیں لیکن اس سے رحم کا منہ اور بھی سختی سے بند ہو جاتا ہے اور شدید تکلیف ہوتی ہے۔کئی عورتوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔لاڑکانہ انور آبادسندھ میں ایک دفعہ جلسہ کے دوران ایک شخص نے نہایت دردمندی سے دعا کی درخواست کی کہ اس کی بیوی در دزہ میں مبتلا ہے ، رحم کا منہ نہیں کھل رہا اور خطرہ ہے کہ اس تکلیف سے موت واقع ہو جائے گی۔میں نے اپنے سفری بیگ میں سے اسے کولو فائیلم دی کہ فوراً اپنی بیوی کو کھلا دو۔دس پندرہ منٹ کے بعد ہی اللہ کے فضل سے سب پیچیدگیاں دور ہو گئیں اور نارمل طریق سے صحت مند موٹا تازہ بچہ پیدا ہوا۔ہومیو پیتھک دواؤں کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔بروقت اس کی چند گولیاں دینے سے ہی بعض دفعہ زندگی کو لاحق مہیب خطرے ٹل جاتے ہیں۔ایسی عورتیں جن کا حمل رحم کے عضلات اور متعلقہ اعضاء میں کمزوری کی وجہ سے شروع دنوں میں ہی ضائع ہو جاتا ہو یا حمل بہت مشکل سے ٹھہرے ایسی عورتوں کی کولو فائیلم بھی دوا ہوسکتی ہے۔وضع حمل کے وقت ایکٹیاریسی موسا اور کولوفائیلم کے ساتھ کو بھی یا درکھنا چاہئے۔اگر وضع حمل کے وقت دردوں کا زور کمر میں ہو اور در دیں نیچے جا کر واپس کمر میں آتی ہوں تو جلسیمیم بہت مفید ہے۔کالی کا رب میں درد میں اندر رحم کی طرف جانے کی بجائے دونوں رانوں کی بیرونی سمت میں منتقل ہو جاتی ہیں۔پلسٹیلا میں اعصابی کمزوری اور خوف کی وجہ سے دردیں بہت کمزور اور کم ہوتی ہیں۔ایکٹیا ریسی موسا میں حیض بے قاعدہ یا دیر سے آتے ہیں۔رحم کے مقام پر اور کمر میں شدید درد ہوتا ہے۔اعضاء بوجھل محسوس ہوتے ہیں۔ایکٹیا ریسی موسا کی مریضہ