ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 18 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 18

ایکٹیا 18 بہت ست، غم میں ڈوبی ہوئی ، پریشان حال دکھائی دیتی ہے۔دماغ پر گہرے بادل سے چھائے ہوئے محسوس ہوتے ہیں ، ڈراؤنے خواب آتے ہیں،مسلسل بولتی ہیں، کسی خاص چیز پر توجہ مبذول نہیں کرسکتی ، خوفزدہ ہو جاتی ہے ، خصوصاً موت کا خوف اسے گھیرے رکھتا ہے جوا یکونائٹ کی یاد دلاتا ہے۔ایکٹیاریسی موسا میں گلے میں خراش ہوتی ہے۔خشک کھانسی رات کے وقت اور باتیں کرنے سے بڑھ جاتی ہے۔دل کی دھڑکن زیادہ اور نبض کمزور اور بے قاعدہ ہوتی ہے۔انجائنا کی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں۔بائیں بازو کا سن ہونا ایکٹیاریسی موسا کی خاص علامت ہے۔کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں بھی شدید درد ہوتا ہے اور گردن اور کمر کا اوپر والا حصہ اکڑ جاتا ہے۔بازوؤں اور ٹانگوں میں بے چینی اور بے آرامی کا احساس ہوتا ہے، خارش ہوتی ہے۔اعصاب کو جھٹکے بھی لگتے ہیں۔نیند نہیں آتی ، دماغ بے چین ہوتا ہے، لہریں کسی دوڑتی ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ دماغ اصل سے بڑا ہو گیا ہے۔کان شور سے زود حس ہو جاتے ہیں۔ایکٹیا کی تکالیف صبح کے وقت اور سردی سے بڑھ جاتی ہیں۔سوائے سردرد کے جسے گرمی سے اور کھانا کھانے سے آرام آتا ہے۔دافع اثر دوائیں : ایکونائٹ۔پیٹیشیا طاقت : 30 سے اوپر سی ایم (CM) تک