ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 6
رین پر 6 است تھیم میں معدے کی علامتیں بھی نمایاں ہیں۔بھوک نہیں لگتی اور غذا ہضم نہیں ہوتی۔ڈکار متلی، قے ، معدے میں اپھارہ اور ہوا کا سخت زور، ایسے مریض کو عموما قبض رہتی ہے، پیشاب بہت آتا ہے ، جن کا رنگ گہرا اور بوسخت ہوتی ہے۔بعض دفعہ مریض کی زبان موٹی ہو کر باہر نکل آتی ہے اور کا نچتی ہے، بولنے میں دقت ہوتی ہے اور فالجی اثرات نمایاں ہوتے ہیں۔عورتوں میں سن پاس سے قبل ہی حیض بند ہو جائے اور ابستھیم کی دیگر بنیادی علامتیں موجود ہوں تو ابسنتھیم حیض کو دوبارہ جاری کر دیتی ہے۔سینہ میں دل کے مقام پر بوجھ محسوس ہوتا ہے اور دل کی دھڑکن بے قاعدہ اور بہت تیز ہو جاتی ہے۔گلے میں زخم اور حلق متورم ، گولا پھنسنے کا احساس ہوتا ہے۔پاؤں بہت ٹھنڈے، کمر اور کندھوں میں درد، اعضاء کانپتے ہیں اور تشخی علامات نمایاں ہوتی ہیں۔طاقت: 30 یا حسب تجر بہ چھوٹی یا اونچی طاقت