ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 5 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 5

ابنتيم 5 2 بسنتی ABSINTHIUM (Common Worm Wood) ابسنتھیم کا سب سے نمایاں اثر دماغ پر ہوتا ہے اور یہ مرگی کے مرض میں بہت کارآمد ثابت ہوئی ہے۔اگر مرگی میں کیو پرم (Cuprum) کی طرح جسم نیلا ہو چا تا ہو اور ہاتھ پاؤں مڑنے لگیں تو ان علامات میں کیو پرم کے علاوہ ابسنتھیم بھی دوا ہو سکتی ہے۔مرگی کے حملہ سے قبل مریض اعصابی بے چینی محسوس کرتا ہے، اچانک متلی ہوتی ہے، وہمی نظارے اور خیالی چیز میں نظر آنے لگتی ہیں ،جسم کا نپتا ہے اور زبان دانتوں میں آ جاتی ہے۔منہ سے جھاگ نکلتی ہے اور مریض بے ہوش ہو جاتا ہے۔اعصابی ہیجان کے ساتھ عمومی بے خوابی بھی پائی جاتی ہے اور ہسٹریا کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔اس دوا سے تعلق رکھنے والی مرگی زہریلی کھمبیاں (Mushroom) کھانے ہونے والے زہر کے اثر سے ملتی ہے۔کھمبیاں کھانے میں ہمیشہ احتیاط سے کام لینا چاہئے ، کبھی خود تو ڑ کر نہیں کھانی چاہئیں کیونکہ ان کی بعض قسمیں بہت خطرناک ہوتی ہیں۔سے پیدا جن کی پہچان ما ہر ین ہی کر سکتے ہیں۔سنتھیم کا مریض کھلی فضا اور اونچی جگہوں سے گھبراتا ہے، چکر آتے ہیں جن میں پیچھے کی طرف گرنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔مریض کی یادداشت کمزور ہو جاتی ہے اور وہ تو ہمات کا شکار رہتا ہے، ہر چیز سے بے پرواہ ہو جاتا ہے، خیالات پریشان ہوتے ہیں، آنکھوں کی پتلیاں غیر متوازن ہو کر مختلف سمتوں میں گھومتی ہیں، نظر دھندلا جاتی ہے اور گدی میں درد جلسیمیم سے مشابہ ہوتا ہے۔