ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 823
824 انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY) 30 طاقت سے زیادہ استعمال نہ کریں۔نیز برائی اونیا (Bryonia)30 کے ساتھ ملا کر یا باری باری دن میں تین چار بار استعمال کرائیں۔علاوہ ازیں روزانہ چائے کی پیچی کا چوتھا حصہ ہلدی، پانی یا دودھ کے ساتھ پلائیں ، پھیپھڑے کے کینسر کا بہترین علاج ہے۔پرانی کھانسی میں کالی کا رب نمایاں کام کرتی ہے۔کالی کا رب کے مریض کی آنکھوں کے پیوٹے عموماً متورم ہوتے ہیں اور اکثر کمر درد کی شکایت بھی ہوتی ہے جو صبح تین چار بجے ضرور بڑھ جاتی ہے۔گلے کی سوزش میں ، جو کان کی طرف جائے نیز مریض کی ناف پر دکھن کا احساس ہو تو بم (Plumbum)200یا ایلیم سیپا (Allium Cepa) 30 مفید ہے۔یہ نزلہ کی وجہ سے ہونے والی کان درد کا بھی فوری علاج ہے۔یہ کام نہ کرے تو حسب علامات کیمومیلا (Chamomilla) یا پلسٹیلا (Pulsatilla) بہترین کام کرتی ہیں۔ایسے بچوں کی خشک کھانسی میں ، جن کو پیٹ کے کیڑوں کی شکایت اور ناک کو انگلی۔کھجلانے کی عادت ہو ، سائنا (Cina) دوا ہوگی۔اگر اس کے ساتھ معدہ تیزابی ہو تو نکس وامیکا (Nux Vomica) کارآمد ہے۔جسمانی رطوبات ضائع ہونے سے یا بار بار جریان خون سے کھو کھلے ہو جانے والوں کی چائنا(China) دوا ہے۔کھانستے وقت متلی ہو مگر تے نہ ہو اور چھاتی میں بلغم کھڑکھڑائے تو اپی کاک (Ipecac) مفید ہے۔خشک کھانسی میں جو حجرہ پر دباؤ ڈالے اور نیند کے دوران زیادہ ہو جائے لیکیسس (Lachesis) بہت موثر ہے۔خشک کھانسی جو رات کو زیادہ ہو اور بچے سخت غصیلے اور ضدی ہوں ان کے ہر مرض کا علاج کیمومیلا (Chamomilla) ہے۔Argentum Metallicum Alumina اليومينا