ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 49 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 49

49 14 اليومينا ALUMINA (Oxide of Aluminum-Argilla) اليومينا الیو مینا جس سے الیومن کا کیمیاوی مرکب بنتا ہے ایک ایسی دھات ہے جس سے بکثرت برتن بنائے جاتے ہیں۔اکثر باورچی خانوں میں اور کسی حد تک غسل خانوں میں بھی الیو مینا کے بنے ہوئے برتن استعمال ہوتے ہیں۔ایک زمانے میں جب یہ دھات یورپ میں نئی نئی دریافت ہوئی تو بہت مہنگی ہوتی تھی اور امراء اور رؤسا ہی اس کے برتن استعمال کرتے تھے اور یدان کی امارت کی علامت تھی۔اب صنعتی انقلاب کے نتیجہ میں ایلومینم بہت ہی سنتی دھات کے طور پر دستیاب ہے اور اب یہ غربیوں کی نمایاں علامت بن گئی ہے جو بکثرت اس کے برتن استعمال کرتے ہیں۔جہاں تک کھانے پکانے یا دیگر استعمال کے برتنوں کا تعلق ہے جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ الیومینا کا مستقل استعمال انسانی صحت پر بہت گہرے منفی اثرات ڈالتا ہے۔یہ زہر بہت آہستگی سے اثر انداز ہوتا ہے مگر مستقلاً انسانی وجود کا حصہ بن جاتا ہے۔یہ خون کی نالیوں کو سکیڑتا ہے نیز ان نالیوں میں رفتہ رفتہ ایسے مادوں کی تہ جمنے لگتی ہے۔جن کی وجہ سے تنگ ہوتے ہوتے تقریباً بند ہو جاتی ہے اور دل کے حملے کا موجب بنتی ہے۔دماغ کو خون پہنچانے والی نالیوں پر بھی اس سے ملتا جلتا اثر ہوتا ہے اور انسان آرٹیر یوسکلر وس (Arteriosclerosis) کا شکار ہو جاتا ہے۔اس کے نتیجہ میں بڑھاپے کے اثرات تیزی سے ظاہر ہوتے ہیں، یادداشت کمزور ہوتی چلی جاتی ہے،عضلات سخت ہو کر بریکار ہونے لگتے ہیں، بلڈ پریشر کبھی کم اور بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔مریض تیزی سے ذہنی اور عضلاتی لحاظ سے معذور ہونے لگتا ہے۔اگر اسے الیو مینا دیں تو