ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 818
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY) 819 1۔نزلہ، زکام، بخار۔روزمرہ کے تجربہ سے یہ بات ثابت ہے کہ اگر نزلہ زکام کا آغاز میں ہی مؤثر علاج کیا جائے تو خدا کے فضل سے نزلہ کے نتیجہ میں ہونے والی خطرناک پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ہے۔جونہی ناک کے اندر سردی کا احساس ہو فوراً کیمفر (Camphor) بہت چھوٹی طاقت یا 30 طاقت میں دینی چاہئے یا پھرایکونائٹ (Aconite) جس طاقت میں بھی میسر ہو، دے دیں۔ایک ہزار طاقت میں بھی خدا کے فضل سے بہت اچھا اثر دکھاتی ہے۔اگر چہرہ تمتمایا ہوا ہو اور دھڑکن والا سر درد ہو تو ایکونائٹ (Aconite) کے ساتھ بیلاڈونا (Belladonna)1000 اور آرنیکا (Arinca)1000 بھی ملا لیا جائے تو یہ نسخہ بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔نصف گھنٹے کے وقفہ سے دو خوراکیں دینا کافی ہوتا ہے لیکن اگر بیماری کچھ آگے بڑھ چکی ہو تو بیسیلینم (Bacillinum ) + دفتھیر منم (Diphtherinum)+ انفلوئنیز بینم (Influenzinum) 200 اور اوسلوکوسینم (Oscillococcinum) 200 چاروں ملا کر دیں۔تین دن روزانہ ایک یا حسب ضرورت دو خوراکیں دی جائیں تو نزلہ بگڑتا نہیں اور بخار یا دمہ وغیرہ میں تبدیل نہیں ہوتا۔اگر پھر بھی مرض قابو میں نہ آئے تو علامات کا بار یک نظر سے مطالعہ کریں اور حسب موقع علاج کریں۔اگر نزلہ کے ساتھ چھینکیں بہت ہوں تو مندرجہ بالا نسخہ کے بعد نیٹرم میور (Natrum Mur) 200 دیں۔اگر اس کے باوجود بخار ہو جائے تو اسے حسب ذیل ادویہ سے قابو میں لانے کی کوشش کریں۔کالی فاس (Kali Phos + فیرم فاس Ferrum Phos) + کالی میور Kali Mur) +سلیشیا (Silicea) + کلکیر یا فلور (6x (Calc۔Flourملاکر استعمال کریں۔بخار نہ اترے تو سلفر (Sulphur) + پائیر و جینیم (Pyrogenium)200 ملا کر چند دن روزانہ صبح شام دیں ورنہ علامات کے مطابق حسب ذیل نسخوں سے علاج کریں۔زکام میں پانی سی پتلی رطوبت اور سردی کی علامت سیمیم (Gelsemium)،سلیشیا